جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

1300 ڈالرز میں دنیا کا پہلا ‘ہول لیس فون’ لینا پسند کریں گے؟

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو ہیڈفون جیک سے محروم اسمارٹ فونز استعمال کرنے کا موقع ملا اور اس کی کمی محسوس ہوئی؟ تو سوچیں اس وقت کیا ہوگا جب آپ کو ایسا اسمارٹ فون مل جائے جس میں کوئی بٹن، کوئی پورٹ اور اسپیکر کا سوراخ تک نہ ہو؟ رواں ماہ کے وسط میں چینی کمپنی میزو نے ایسے ہی انوکھے فون زیروکو متعارف کرایا تھا جسے دنیا کا پہلا ہول لیس اسمارٹ فون قرار دیا گیا تھا۔ اور اب اس کی قیمت کا اعلان کردیا گیا ہے جو کہ 13 سو ڈالرز (ایک لاکھ 81 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ چینی

کمپنی اپنے اس فون کو کراﺅڈ فنڈنگ پلیٹ فارم انڈیگوگو میں فروخت کررہی ہے جو صارفین کو اپریل تک ڈیلیور ہوگا۔ تو کسی بٹن، اسپیکر ہول، سم کارڈ سلاٹ اور چارجنگ پورٹ سے محروم اس فون اور کیا خاص ہے؟ تو اس کے فیچرز فلیگ شپ فونز جیسے ہیں جس میں 5.99 انچ کا امولیڈ ڈسپلے اور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا گیا ہے۔ جہاں تک فون کے پاور اور والیوم بٹن کی بات ہے تو فون میں ورچوئل سائیڈ بٹن کا فیچر دیا گیا ہے جو کہ ہاتھ کے دباﺅ پر متحرک ہوتا ہے، یہ فیچر ایچ ٹی سی کے یو 12 پلس کے وائبریشنل بٹن جیسا ہی ہے۔ اور چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کی بجائے کمپنی نے اس فون میں سپر ایم چارج وائرلیس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جبکہ ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے ایک وائرلیس چپ موجود ہے جو کہ یو ایس بی 3.0 پورٹ جتنی رفتار سے ہی ڈیٹا ٹرانسفر کرسکتی ہے۔ روایتی اسپیکر گرلز اور ائیرپیس کو ان اسکرین آڈیو ٹیکنالوجی سے بدل دیا گیا جس میں اسکرین ہی یہ کام کرے گی۔ سم کارڈ اور فنگرپرنٹ سنسر بھی اس میں موجود نہیں اور میزو زیرو میں ڈیجیٹل ای سمز کنکشنز کے لیے جبکہ ان ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر دیا گیا ہے۔ چونکہ اس میں کسی قسم کا سوراخ نہیں تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس میں کوئی خرابی ہوئی تو اس کی مرمت آسان ثابت نہیں ہوگی اور یہ کسی اسمارٹ فون کی آخری شکل ہی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…