جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک اور آئی فون کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور ایپل کمپنی کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، دونوں کمپنیوں نے ایک دوسرے کی اپلیکشن کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ٹیک کرنچ نے گزشتہ روز ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس بک نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کو رقم فراہم کی تاکہ ایپل فون کی فروخت میں کمی ہوسکے۔ فیس بک کے ماہرین کی رپورٹ پر آئی فون نے نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا کہ مستقبل میں آنے والے آپریٹنگ فون میں فیس

بک ، انسٹاگرام یا کمپنی کی دیگر ذیلی کوئی بھی ایپ نہیں چلائی جاسکے گی۔ دوسری جانب فیس بک کے ترجمان نے ایپل کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل میں آئی فون ’آئی او ایس‘ صارفین کو سہولیات فراہم نہیں کرسکیں گے کیونکہ کمپنی نے بے بنیاد الزام عائد کیا۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے تحقیقاتی ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک نے جن صارفین کو رقم فراہم کی اُن کی لوکیشن اور دیگر ڈیٹا کمپنی نے اشتہارات کے لیے استعمال کیا گیا۔ ایپل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم صارفین کے ڈیٹا کو ایک کمپنی کی وجہ سے خطرے میں نہیں ڈال سکتے کیونکہ ہماری بنیاد صارف کی معلومات کو محفوظ بنانا ہے‘۔ ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک نے 13 سے 35 سال کی عمر کے اینڈرائیڈ صارفین کو ماہانہ 20 ڈالر کی رقم فراہم کی۔ فیس بک نے وضاحت پیش کی کہ ہماری کوئی چیز یا بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اوناوے کی تحقیقاتی رپورٹ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…