واٹس ایپ نے شکایت کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا

1  فروری‬‮  2019

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن واٹس ایپ نے بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے ایک برس قبل کاروباری شخصیات کے لیے علیحدہ فیچرز کا حامل ’بزنس ورژن‘ متعارف کرایا تھا۔

جو بہت کامیاب رہا تھا کیونکہ اب دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ واٹس ایپ بزنس ورژن دراصل کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے تحت مارکیٹنگ، آرڈر بکنگ وغیرہ بھی کی جاتی ہے۔ کمپنی نے ایک برس قبل بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین پر خرید و فروخت کے عوض فیس عائد کی جس کے تحت وہ جب مختلف چیزوں کے آرڈر، پاسز وغیر کی بکنگ کرتے ہیں تو انہیں 0.5 سے 0.9 سینٹ تک گارنٹی رقم سیکیورٹی ڈیپازٹ کی مد میں دینا پڑتی ہے۔ ابتدائی ایام میں واٹس ایپ نے بزنس ورژن صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا بعد میں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی اس کی سہولت فراہم کی گئی۔ واٹس ایپ بزنس استعمال کرنے والے صارفین کو شکایت تھی کہ وہ اپنے مذکورہ آرڈر کی بکنگ کے بعد کمپنی سے چیٹ کے ذریعے ہی رابطہ کرتے ہیں جسے کمپنی نے اب دور کردیا۔ بزنس ورژن میں واٹس ایپ نے فوری جواب دینے اور کمپنی کے نمبر پر کال کرنے سمیت کسٹمر سروس فراہم کرنے کا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت گاہک اپنے آرڈر کی بکنگ کے بعد کمپنی سے رابطہ کرسکتے ہیں ساتھ ہی صارفین کو ایک اور فیچر کی سہولت دی گئی جس کے تحت اُن کا واٹس ایپ میسج فیس بک پیج کے انباکس میں بھی جائے گا۔ کمپنی ترجمان کے مطابق واٹس ایپ کسٹمر سروس کا فیچر ویب لاگ ان کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…