بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

1300 ڈالرز میں دنیا کا پہلا ‘ہول لیس فون’ لینا پسند کریں گے؟

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک)  کیا آپ کو ہیڈفون جیک سے محروم اسمارٹ فونز استعمال کرنے کا موقع ملا اور اس کی کمی محسوس ہوئی؟ تو سوچیں اس وقت کیا ہوگا جب آپ کو ایسا اسمارٹ فون مل جائے جس میں کوئی بٹن، کوئی پورٹ اور اسپیکر کا سوراخ تک نہ ہو؟ رواں ماہ کے وسط میں چینی کمپنی میزو نے ایسے ہی انوکھے فون زیروکو متعارف کرایا تھا جسے دنیا کا پہلا ہول لیس اسمارٹ فون قرار دیا گیا تھا۔

اور اب اس کی قیمت کا اعلان کردیا گیا ہے جو کہ 13 سو ڈالرز (ایک لاکھ 81 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ چینی کمپنی اپنے اس فون کو کراﺅڈ فنڈنگ پلیٹ فارم انڈیگوگو میں فروخت کررہی ہے جو صارفین کو اپریل تک ڈیلیور ہوگا۔ تو کسی بٹن، اسپیکر ہول، سم کارڈ سلاٹ اور چارجنگ پورٹ سے محروم اس فون اور کیا خاص ہے؟ تو اس کے فیچرز فلیگ شپ فونز جیسے ہیں جس میں 5.99 انچ کا امولیڈ ڈسپلے اور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا گیا ہے۔  جہاں تک فون کے پاور اور والیوم بٹن کی بات ہے تو فون میں ورچوئل سائیڈ بٹن کا فیچر دیا گیا ہے جو کہ ہاتھ کے دباﺅ پر متحرک ہوتا ہے، یہ فیچر ایچ ٹی سی کے یو 12 پلس کے وائبریشنل بٹن جیسا ہی ہے۔ اور چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کی بجائے کمپنی نے اس فون میں سپر ایم چارج وائرلیس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جبکہ ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے ایک وائرلیس چپ موجود ہے جو کہ یو ایس بی 3.0 پورٹ جتنی رفتار سے ہی ڈیٹا ٹرانسفر کرسکتی ہے۔ روایتی اسپیکر گرلز اور ائیرپیس کو ان اسکرین آڈیو ٹیکنالوجی سے بدل دیا گیا جس میں اسکرین ہی یہ کام کرے گی۔ سم کارڈ اور فنگرپرنٹ سنسر بھی اس میں موجود نہیں اور میزو زیرو میں ڈیجیٹل ای سمز کنکشنز کے لیے جبکہ ان ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر دیا گیا ہے۔ چونکہ اس میں کسی قسم کا سوراخ نہیں تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس میں کوئی خرابی ہوئی تو اس کی مرمت آسان ثابت نہیں ہوگی اور یہ کسی اسمارٹ فون کی آخری شکل ہی ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…