ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوگل کا اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک بند کرنے کا اعلان

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو موجودہ دور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا قرار دیا جاتا ہے مگر اس معاملے میں گوگل کافی بدقسمت ثابت ہوا جس کو سوشل نیٹ ورک لوگوں میں مقبولیت حاصل نہیں کرسکا۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں گوگل نے اپنی سوشل نیٹ ورک گوگل پلس کی بندش کا اعلان کیا تھا تاہم اس وقت تاریخ نہیں بتائی گئی تھی۔ اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ

2 اپریل 2019 کے بعد گوگل پلس ختم کردیا جائے گا اور اس حوالے سے اقدامات کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔ ویسے تو گوگل پلس کی بندش 2 اپریل کو ہوگی مگر 4 فروری سے ہی صارفین نئی پروفائلز، پیجز، کمیونٹی اور ایونٹس بنانے سے قاصر ہوجائیں گے۔ اور ہاں اسی روز گوگل پلس صارفین کی بلاگر میں کمنٹس کرنے کی اہلیت بھی ختم ہوجائے گی تاہم دیگر سائٹس پر یہ موقع 7 مارچ تک دستیاب ہوگا۔ گوگل پلس سائن ان بٹن کام کرنا بند کردے گا اور کچھ جگہوں پر گوگل سائن ان بٹن اس کی جگہ لے گا۔ تاہم تمام صارفین کے اکاﺅنٹس ، پیجز اور کمنٹس کو گوگل کی جانب سے 2 اپریل کو ڈیلیٹ کیا جائے گا۔ گوگل کے مطابق چونکہ کچھ کمیونیٹیز میں کافی دلچسپ اور اہم ڈیٹا موجود ہے تو کمپنی ان کے موڈریٹرز کو پوسٹس ڈاﺅن لوڈ کرنے کا موقع دیا جائے گا اور اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ گوگل کا اس حوالے سے ذہن بدلنے کا کوئی امکان نہیں۔ مگر جی سیوٹ صارفین کے لیے گوگل پلس زندہ رہے گا مگر نئے ڈیزائن اور نئے فیچرز کے ساتھ۔ خیال رہے کہ گوگل پلس کو 7 سال قبل جون 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا، اس سوشل شیئرنگ پیج کا مقصد فیس بک جیسی ویب سائیٹس کا مقابلہ کرنا تھا۔ اگرچہ گوگل کے یوٹیوب اور جی میل سمیت اس کی سرچ انجن کا کوئی ثانی نہیں، تاہم اس کے ‘گوگل پلس’ نے فیس بک سمیت کسی بھی حریف سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اور ویب سائیٹ کے مقابلے کم شہرت حاصل کی۔ گزشتہ سال مارچ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ہیکرز نے گوگل پلس سمیت دیگر گوگل سروسز کے 5 لاکھ صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کی انتہائی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی۔ گوگل نے ابتدائی طور پر اس خبر سے انکار کیا تھا، لیکن پھر اس کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے متاثرہ صارفین کے ڈیٹا کو

محفوظ کرلیا اور اب گوگل پلس کو بند کیا جائے گا۔ گوگل نے اپنے بلاگ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے تھرڈ پارٹی کی درجنوں ایپلی کیشنز کی مدد سے صارفین کے ہیک ہونے والے ڈیٹا کو محفوظ کرلیا۔ کمپنی نے اعتراف کیا کہ ہیکرز نے صارفین کے ان باکس سمیت ان کی انتہائی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی تھی اور ہیک کیے گئے ڈیٹا کو محفوظ بنانے میں کافی مشکلات بھی پیش آئیں۔ گوگل نے بتایا کہ ہیکرز کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اب صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرالیا گیا ہے، تاہم اب گوگل پلس کو بند کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…