جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

غار کی گہرائی میں رہنے والی خوبصورت مچھلی دریافت

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محققین نے 10 روز ہ تلاش کے بعد غار میں رہنے والی خوبصورت مچھلی دریافت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کی اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی دس رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کیریبین پہاڑوں میں گہرے سمندر کا رخ کیا اور وہاں موجود سمندری جانوروں کی تلاش شروع کی۔

دو غوطہ غور ماہر کائی کوس جزیرے کے ساحل سے پانی کی گہرائی میں گئے اور انہوں نے وہاں پر نایاب مچھلیوں ، کیڑوں سمیت دیگر آبی حیات کی تلاش شروع کی۔ اسی دوران انہیں ایک نایاب قسم کی مچھلی نظر آئی جو غار میں اپنی زندگی بسر کرتی ہے۔ ماہرین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 10 روز کی طویل محنت کے بعد مچھلی کی ایک نئی قسم دریافت کی، جسے ’سوئمنگ سنپڑ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار منفرد شکل کی مچھلی دیکھی جس کے گلپھڑے پیڈل کی طرح اور لمبائی 15 سے 42 سینٹی میٹر ہے۔ پروفیسر ٹام للفی کا کہنا تھا کہ ہم کیریبین کے ساحل پر آلودگی ختم کرنے کے لیے پہنچے تھے تاکہ آبی حیات کی زندگیاں پلاسٹک کی تھیلیوں اور کچرے کی وجہ سے ختم نہ ہوں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک مچھلی کو پکڑ لیا تاکہ اُس کا مکمل مطالعہ کرسکیں۔ ڈاکٹر للفی کا کہنا تھا کہ ’سمندر میں ابھی بھی ہزاروں مخلوقات ایسی ہیں جن کا ہمیں علم نہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک ماہرین صرف 1500 کے قریب مچھلیوں و دیگر آبی حیات کی اقسام تلاش کرچکے ہیں‘۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…