اسلام آباد(پ ر)پاکستان کےنمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فور جی نے اپنی کامیابی کا 10سالہ جشن منایا،اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چین کے سفیر یائو جنگ اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ سمیت مختلف سرکاری،تجارتی اورٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ لاکھوں پاکستانیوں کے طرز زندگی میں ڈیجیٹل کے ہموار انضمام کے ذریعہ، زونگ 4G ملک بھر میں ڈیجیٹل جدت اور انقلابی دنیا میں سب سے آگے ہے۔
زونگ فور جی کمپنی ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے لیڈر اور رہنما کے طور پرابھر کرسامنےآ ئی۔ پاکستان میں سب سے پہلے فورجی لانچ کیا، سب سے پہلے10 ہزار فورجی ٹاور ز کی تنصیب کی گئی اور زونگ فور جی پاکستان میں سب سے پہلے 10 لاکھ صارفین تک پہنچا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی کے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چائنا موبائل نے پاکستان کے فور جی ماحولیاتی نظام کوبنا نے میں اہم کردار ادا کیا، زونگ نے پاکستان میں فور جی کے لیے سرمایہ کاری کرنے میں پہل کی جس کی وجہ سے پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری پروان چڑھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘حکومت پاکستان بھی آئی سی ٹی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گی تاکہ نالج بیسڈ معیشت کی راہیں کھل سکیں ۔ ہواوے، ZTE، ایریکسن،وطین اور ایس سی او سے شراکت داری کرکے کمپنی نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔اس موقع پر زونگ فور جی کے چیئرمین اور سی ای او مسٹر وانگ ہو انے کہا کہ ’’ اسٹریٹجک منصوبوں کے ذریعے ترقی، نیٹ ورک کی مضبوطی اور صارفین سے گہری وابستگی کے لیے ہماری کمپنی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ VoLTE کی تیاری سے ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے صارفین کو بے مثال تجربے اور رابطے کے ساتھ بااختیار بھی بنایا جاسکے۔زونگ فور جی کی کنیکٹوٹی سروسز کی خوشحال کے اشتراک سے متعلق پی ٹی اے کی جانب سے زونگ فور جی کی کسٹمر سروسزکو سراہنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے صارفین کی بدولت ہم نے پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
کسٹمرز کے لیے ہم سب کچھ کرتے ہیںاور ہم شکر گزار ہیں کہ 10لاکھ صارفین ہمارے زونگ فور جی نیٹ ورک کا حصہ بنے ۔ صارفین کا اطمینان ہمارے لئے بہت اہم ہے ۔ٹیلی کام کے میدان میں جدیدٹیکنالوجی کو اپنانے ، اپنے صارفین کے لیے عمدہ کارکردگی کے حصول اور جدید ترین ڈیجیٹل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی مزید اقدامات کر رہی ہےاور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔زونگ فور جی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان اورلاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہے۔