ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

دنیا کے پہلے 5 بیک کیمروں والے فون نوکیا 9 پیور ویو کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

datetime 28  جنوری‬‮  2019 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے پہلے 5 بیک کیمروں والے فون نوکیا 9 پیور ویو کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی ہے۔ نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے آئندہ ماہ اسپین کے شہر بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر اپنے فلیگ شپ فون کو متعارف کرانے کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ ایچ ایم ڈی گلوبل نے چین میں نوکیا نائن کے ساتھ ایک ہول پنچ اسکرین والے

نامعلوم اسمارٹ فون کا ٹیزر چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر جاری کیا ہے ۔ ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پراڈکٹ آفیسر جوہو سرویکاس کی جانب سے ٹوئیٹ پر 24 فروری کو ایک ایونٹ کے انعقاد کی تصدیق کی جاچکی ہے تاہم انہوں نے ایونٹ میں متعارف کرائے جانے والے فونز کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ 5 بیک کیمروں والے نوکیا 9 پیور ویو کے ساتھ یہ کمپنی نوکیا 6.2 متعارف کراسکتی ہے جو کہ نوکیا کا پہلا پنچ ہول اسکرین والا اسمارٹ فون ہوگا۔ نوکیا نائن 5.99 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب کیا جائے گا۔ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج سے لیس اس فون میں اوپر نیچے بیزل کافی نمایاں ہیں۔ ہاں نوکیا اس بار وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی اپنے فون میں متعارف کرارہی ہے جبکہ نوکیا 9 اینڈرائیڈ ون پروگرام کا حصہ ہے یعنی فوری اپ گریڈ اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی ضمانت۔ فون کا کیمرہ سسٹم زئیسس آپٹکس سپورٹ کے ساتھ ہوگا جو کہ بیک وقت 5 شاٹس لے سکتا ہے جبکہ 10 گنا زیادہ روشنی میں بھی تصویر کا معیار خراب نہیں ہونے دیتا۔ اس کے علاوہ ایک اور فیچر یہ ہے کہ تصویر لینے کے بعد بھی فوٹو فوکس کو بدلنا ممکن ہے جو کہ ایک اچھا مگر آج کل کافی عام فیچر ہوچکا ہے۔ خیال رہے کہ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس کے بیک پر 5 کیمرے دیئے جارہے ہیں، ابھی سب سے زیادہ 4 کیمروں والا فون سام سنگ گلیکسی اے 9 ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…