جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی : بورڈ آف سیکنڈری سمیت متعدد تعلیمی اداروں کی ویب سائٹس ہیک

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)غیرملکی ہیکر نے بورڈ آف سیکنڈری سمیت متعدد تعلیمی اداروں کی ویب سائٹس ہیک کرلیں البتہ انہیں تکنیکی ٹیم نے بروقت اقدامات کر کے بحال کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ہیکر نے سب سے پہلے میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ ہیک کی، تکنیکی ٹیم نے 11 گھنٹے بعد اسے بحال کیا۔ نامعلوم ہیکر نے تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ کے صفحہ اول کو سیاہ کردیا تھا اور یہاں پر ایک پیغام بھی درج تھا۔

میٹرک بورڈ ذرائع کے مطابق بھارتی ہیکر نے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی، قبل ازیں سندھ محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ بھی ہیکر نے ہیک کی تھی۔ ہیکر نے پیغام کے ساتھ اپنی آئی ڈی بھی دی تھی جس میں اُس نے منتظمین کو رابطہ کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ بعد ازاں ہیکر نے کھاریاں یونیورسٹی، اسلامیہ کالج کی ویب سائٹ بھی ہیک کی جبکہ اُس نے انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی بھی دھمکی دی جس کو تکنیکی ٹیم نے پہلے ہی محفوظ بنالیا۔ کوئی بھی نامعلوم شخص ویب سائٹ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوکر اس کے صفحہ اول پر پیغام درج کردیتا ہے، ویب سائٹس کو محفوظ بنانے کے لیے اداروں کی طرف سے تکنیکی ٹیم بھی بھرتی کی جاتی ہے۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی بہتری کے بعد ہیکرز نے بھی مختلف اکاؤنٹس اور ویب سائٹس پر قبضہ کرنے کے لیے نئے طریقے دریافت کیے۔ ہیکر مرضی کے بغیر سسٹم تک رسائی کر کے ڈیٹا کو نقصان پہنچاتا ہے جو کسی بھی ادارے یا شخص کے لیے بہت زیادہ پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکر فشنگ کے ذریعے ایڈمن پاسورڈ حاصل کرتے ہیں، یہ بظاہر عام سی ترکیب ہے مگر اس کے لیے کمپیوٹر سافٹ ویئر اور دیگر ڈولپمنٹ لینگویجز پر مہارت بھی ضروری ہے۔ ہیکنگ ایک جرم ہے جس کے ذریعے ہیکرز کسی بھی آئی ڈی یا ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرکے رقم کا مطالبہ یا پھر اپنے دیگر خواہشات منواتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…