پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کا24واں یوم پیدائش 2فروری کو منایا جا ئیگا

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تہلکہ مچانے والی پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کا24واں یوم پیدائش 2فروری کو منایا جائے گا ارفع کریم کی سالگرہ کے سلسلے میں ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی

تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ارفع کریم کی مغفرت کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ بدقسمتی سے ارفع کریم اگرچہ ہم میں موجود نہیں ہے لیکن اس کے خواب اور اس کی سوچ ابھی تک زندہ ہے ۔محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم2فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی انہوں نے کئی انعامات بھی حاصل کیے تھے انہیں فاطمہ جناح گولڈ میڈل اور سلام پاکستان ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ارفع کریم رندھاوا کوحسن کارکردگی کا صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا گیا۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…