بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

مستقبل کا وہ فون جو آپ آج خرید سکتے ہیں

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) مستقبل کے فون سے ملیں جسے اب آپ آج ہی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ ایسا مانا جارہا ہے کہ مستقبل میں اکثر اسمارٹ فونز میں یہی ٹرینڈ نظر آنے والا ہے۔ چینی کمپنی میزو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون زیرو گزشتہ دنوں متعارف کرایا تھا جو کہ اپنی طرز کا منفرد فون ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ‘حقیقی معنوں میں وائرلیس اسمارٹ فون’ ہے جس میں کوئی پورٹ، وائر یا ہول نہیں۔

جی ہاں واقعی میزو زیرو میں کوئی پورٹ یا سوراخ نہیں، یہاں تک کہ اسپیکر کے لیے بھی نہیں، یہی وجہ ہے کہ اس فون میں ایم ساﺅنڈ 2.0 نامی ٹیکنالوجی دی گئی ہے جس کی بدولت آواز اسکرین سے ہی خارج ہوتی ہے۔  5.99 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے والے اس فون میں فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر ہی دیا گیا ہے جبکہ سیلفی کیمرہ چہرہ شناخت کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔  اور چونکہ اس میں کوئی پورٹ نہیں تو اسے وائرلیس چارجنگ سے ہی چارج کیا جاسکتا ہے اور کمپنی نے اس کے لیے سپرفاسٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ فراہم کی ہے۔  یہ فون آئی پی 68 ریٹنگ کے ساتھ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ ہے، یعنی آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور سام سنگ گلیکسی ایس 9 کی طرح، جو 2 میٹر پانی میں آدھے گھنٹے تک ڈوب کر بھی محفوظ رہ سکتا ہے، مگر یہ مکمل واٹر پروف نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کوئی پورٹ تو نہیں مگر 2 ننھے سوراخ ضرور ہیں، ایک مائیکرو فون کے لیے اور دوسرا ہارڈ ریسٹنگ کے لیے۔ اور اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ جب کوئی پورٹ نہیں تو سم کارڈ کہاں جائے گا تو کمپنی نے روایتی سم کارڈ ٹرے کی جگہ ایمیڈڈ سم کارڈ کو دی ہے یا ای سم ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جو کہ روایتی سم کارڈ کی ضرورت ہی ختم کردیتی ہے۔  یہ فون چونکہ چین میں متعارف کرایا گیا ہے تو وہاں کی موبائل کمپنیوں کو ای سم ٹیکنالوجیز کی تیاری کا مشورہ دیا گیا ہے۔  اس فون میں کوئی بٹن بھی بلکہ سائید میں ورچوئل بٹنز دیئے گئے ہیں جن کی بدولت آپ کو فون آن یا آف کرنے یا والیوم ایڈجسٹ کرنے پر وائبریشن محسوس ہوگی۔  اس فون میں اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر اور بلیوٹوتھ 5.0 دیئے گئے ہیں تاہم کیمرہ سسٹم کے بارے میں کمپنی نے فی الحال تفصیلات بیان نہیں کیں، کیونکہ ابھی اس کی قیمت اور فروخت کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا تو اس بارے میں تفصیلات اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگریس میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…