بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے سائنسی اور طبی ماہرین نے بائیو ٹیکنالوجی (جین ایڈٹنگ) کے ذریعے بندر کے بچے کی پیدائش کا کامیاب تجربہ کیا۔ چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے پانچ علیحدہ علیحدہ بندروں کے جسموں سے کلون جمع کیے اور پھر اُن پر بائیو ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا جس کے نتیجے میں نر بندر کا بچہ پیدا ہوا۔ ماہرین کے مطابق انہوں نے تجربے کے دوران بندروں کی نسل مکاؤ اور سرکلانی کے کلون (ڈی این اے) حاصل کیے جس کی وجہ سے ذہنی معذور بندر کا
بچہ پیدا ہوا تھا جو زیادہ عرصے زندہ نہ رہ سکا۔ چین کے صوبے شنگھائی کے انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنس اینڈ چائنیز اکیڈمی آف سائنس کی جانب سے جاری آرٹیکل میں بتایا گیا کہ جین ایڈٹنگ کے نتیجے میں بھورے رنگ کا بندر کا بچہ پیدا ہوا۔ چینی ماہرین نے بائیوٹیکنالوجی کے ذریعے نر بندر کے بچے کی پیدائش کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے پہلا تجربہ دو سال قبل کیا مگر اُس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا‘۔ ماہرین کے مطابق یہ بچہ عام بندروں کی طرح زندگی گزارے گا۔