ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

فیس بک کا اپنی تمام میسجنگ ایپس اکھٹی کرنے کا فیصلہ

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر ایک ہی کمپنی کی مختلف میسجنگ اپلیکشنز ہیں اور اربوں افراد انہیں استعمال کرتے ہیں، مگر ایک ایپ سے دوسری میں میسج بھیجنا ابھی ناممکن ہے۔ مگر اب لگتا ہے کہ یہ بات ماضی کا قصہ بننے والی ہے کیونکہ فیس بک انسٹاگرام، میسنجر اور واٹس ایپ صارفین کو ایک دوسرے کو کسی بھی اپلیکشن میں میسج بھیجنے کی

سہولت فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تینوں سروسز خودمختار ایپ کے طور پر کام کرتی رہیں گی مگر ایسا انفراسٹرکچر بنایا جائے گا جو صارفین کو اس کمپنی کی تمام ایپس میں میسجنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔ تمام ایپس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بھی دیا جائے گا تاہم ایسا کب تک ہوتا ہے فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔ فیس بک کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘ہم ہر ممکن حد تک بہتر میسجنگ تجربہ صارفین کو فراہم کرنا چاہتے ہیں اور لوگ بھی تیز، سادہ، قابل انحصار اور نجی میسجنگ کے خواہشمند ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی مسیجنگ پراڈکٹس کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے لیس کرنے پر کام کررہے ہیں جبکہ تمام نیٹ ورکس پر دوستوں اور رشتے داروں تک رسائی کو آسان بنارہے ہیں’۔ تینوں ایپس کے صارفین کو تمام پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے سے بات کرنے کا موقع فراہم کرنے پر فیس بک کو توقع ہے کہ صارفین اپنا زیادہ وقت اس کی ایپس میں گزاریں گے اور یوزر انگیجمنٹ بڑھ جائے گی۔ اس طرح اشتہارات بھی زیادہ مل سکیں گے اور اس مشکل وقت میں کمپنی کی آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اور جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ کسی بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے مقابلے میں فیس بک صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہے تو تمام ایپس کو اکھٹا کرکے یہ کمپنی براہ راست ایپل کے آئی میسج اور گوگل میسجنگ سروسز کا مقابلہ کرسکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…