جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

نئے دور کا نیا فون،دنیا کا پہلا فائیو جی بٹن لیس کانسیپٹ اسمارٹ فون متعارف کرادیا،حیرت انگیز فیچرز منظر عام پرآگئے

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) دنیا کا پہلا آفیشل 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے جو کہ چینی کمپنی ویوو کا تیار کردہ ہے۔ویوو ایپکس 2019 کانسیپٹ اسمارٹ فون گزشتہ سال کے ایپکس 2018 کا اپ ڈیٹ ورڑن ہے اور پہلا فائیو جی فون ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی خاص بات اس میں کسی قسم کا بٹن نہ ہونا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ویسے تو موٹرولا کو پہلا 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہے مگر بنیادی طور پر وہ فورجی فون ہے جسے موڈیول کے ذریعے فائیو جی پر اپ گریڈ کرنا ممکن ہوگا مگر تاحال وہ ٹیکنالوجی صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ویوو کا یہ کانسیپٹ فون ہوسکتا ہے کہ اس شکل میں صارفین کے لیے دستیاب نہ ہو مگر یہ کمپنی اسے اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگریس میں لے کر جانے والی ہے جہاں اس کے دیگر فیچرز کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔اس میں کوئی بٹن یا پورٹ بھی نہیں یعنی ہیڈفون جیک تو غائب ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ یو ایس بی سی پورٹ بھی نہیں اور اس کی چارجنگ بیک پر نصب مقناطیسی کنکٹر سے ممکن ہوگا، جسے ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔اس فون میں کوالکوم کا ایکس 50 فائیو جی موڈیم استعمال کیا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا تھاکہ ایک نئی تیکنیک کے ذریعے مدربورڈ اسپیس کو 20 فیصد بڑھایا گیا ہے تاکہ فائیو جی کے لیے ضروری پرزوں کی جگہ بن سکے اور ڈیزائن بھی متاثر نہ ہو۔اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 256 جی بی اسٹوریج اور 12 جی بی ریم دی گئی ہے۔ دنیا کا پہلا آفیشل 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے جو کہ چینی کمپنی ویوو کا تیار کردہ ہے۔ویوو ایپکس 2019 کانسیپٹ اسمارٹ فون گزشتہ سال کے ایپکس 2018 کا اپ ڈیٹ ورڑن ہے اور پہلا فائیو جی فون ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی خاص بات اس میں کسی قسم کا بٹن نہ ہونا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…