پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بچوں اور پالتو جانوروں کی نگرانی کرنے والاروبوٹک کتا متعارف، اس روبوٹ کی قیمت کتنے ہزار ڈالر ہے؟ پڑھیے تفصیلات

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان(مانیٹرنگ ڈیسک) گھر میں چھوٹے بچے ہوں تو والدین کو ہر لمحہ فکر رہتی ہے کہ وہ ان کی نظروں سے اوجھل ہو کر گر نہ جائیں یا خود کو کوئی نقصان نہ پہنچا لیں، ایسے ہی بچوں کی نگرانی کے لیے ماہرین نے روبوٹک کتا متعارف کروا دیا۔ ایبو نامی یہ روبوٹ کیمرے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انٹرنیٹ سے لیس ہے جو بچوں سمیت گھر کے دیگر افراد اور پالتو جانوروں کی بھی نگرانی کرسکتا ہے۔ یہ کتا پہلے سے سیٹ کی گئی ہدایات کے مطابق گھر میں گھومتا رہے گا اور گھر والوں

کو چیک کرتا رہے گا۔ روبوٹ کے مالک کو اسمارٹ فون کے ذریعے معلومات موصول ہوتی رہیں گی کہ بچے یا گھر کے دیگر افراد کیا کر رہے ہیں۔ یہ روبوٹ ان افراد کے لیے نہایت فائد مند ہوسکتا ہے جو گھر سے باہر ہوں اور ان کے گھر میں چھوٹے بچے یا معمر افراد موجود ہوں۔ جاپان میں تیار کیے جانے والے اس روبوٹ کی قیمت 3 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ جاپان میں اس سے پہلے بھی گھر میں موجود معمر افراد کی سہولت کے لیے مختلف روبوٹک اشیا متعارف کروائی جا چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…