بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

موبائل کے ذریعے بجلی کی چوری پکڑنے کے منصوبے کا آغاز

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں روز بروز اضافے کے پیش نظر موبائل کمپنی نے ملک کے دشوار گزار علاقوں میں بجلی چوری کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے پائلٹ منصوبے کا آغاز کردیا۔ اس منصوبے کے تحت مذکورہ آلہ کو پشاور کے علاقے کارخانو میں بجلی کے فیڈرز پر نصب کیا جائے گا۔ برطانوی جی ایس ایم اے کی جانب سے منصوبے کو 2 لاکھ پاؤنڈ فنڈ دے کر اسپانسر کیا گیا ہے۔

جبکہ ڈیجیٹل مسائل کا حل سیلیولر کمپنی ’جیز‘ پیش کرے گی۔ پائلٹ پروجیکٹ کو مختلف شعبوں میں آٹومیشن اور ڈیجیٹل سلوشنز کے لیے کام کرنے والے نجی ادارے سینٹر فور انٹیلی جنس سسٹمز اینڈ نیٹ ورک ریسرچ (سی آئی ایس این آر) کی جانب سے لگایا جائے گا۔ میڈیا کو اس منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے سی آئی ایس این آر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر گل محمد کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی جانب سے غیر ملکی فنڈنگ سے متعارف کرائے گئے اسمارٹ میٹرنگ سے مماثلت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پائلٹ پروجیکٹ کو ایسے علاقے میں لگایا جائے گا جہاں 25 ہزار صارفین ہوں تاہم بجلی کی چوری کی نگرانی کی قیمت اسمارٹ میٹرنگ سے انتہائی کم ہوگی‘۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اسمارٹ میٹرنگ پروگرام اور ایڈوانس میٹرنگ انفرااسٹرکچر پروگرام کے لیے ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے 90 کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر گل کا کہنا تھا کہ سرکاری ادارے اصلاحات اور جدت سے شرماتے ہیں اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی کمی کی اہم وجہ بجلی چوری کرنے والے با اثر افراد کے گروہ کا اس کام میں ملوث ہونا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…