جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی

datetime 22  جنوری‬‮  2019 |

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی جس کے بعد وہ صرف پانچ لوگوں کو پیغام ارسال کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے افواہوں کے پھیلنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

جس سے بھارت سب سے زیادہ متاثر ہوا، دنیا بھر میں جعلی خبروں کو روکنے کے لیے کمپنی نے گزشتہ برس سے کام شروع کردیا تھا۔ واٹس ایپ نے گزشتہ برس میسج فارورڈ کرنے کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کرتے ہوئے اسے صرف 20 صارفین تک محدود کردیا تھا، بعد ازاں کمپنی نے فاروڈ میسج کی نشاندہی کے حوالے سے بھی فیچر متعارف کرایا تھا۔ ایک روز قبل واٹس ایپ نے فارورڈ میسج کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا جس کے تحت صارف ایک میسج کا انتخاب کر کے اُسے بیک وقت پانچ لوگوں بشمول گروپس میں فارورڈ کرسکے گا، اگر کوئی صارف زیادہ لوگوں کو میسج بھیجنا چاہتا ہے تو اُسے کاپی کر کے علیحدہ علیحدہ گروپس یا نمبرز پر جاکر شیئر کرنا ہوگا۔ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس کی فراہمی اور پلیٹ فارم کا مثبت استعمال ہے۔ انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز کے بعد ویسے تو ایپلی کیشن میں بہت سی اہم تبدیلیاں کیں، نئے فیچرز کے آنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ قبل ازیں واٹس ایپ کے صارفین بیک وقت اپنی مرضی کے مطابق لاتعداد دوستوں اور گروپس میں میسج شیئر کرسکتے تھے البتہ اب وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ اپنی سروس 180 ممالک میں فراہم کررہا ہے، اپلیکشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…