کیا سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز ایسے ہوں گے؟

21  جنوری‬‮  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ کا ایک ایونٹ آئندہ ماہ ہونے والا ہے جس میں فولڈ ایبل فون کے ساتھ ساتھ گلیکسی ایس سیریز کے نئے فونز ایس 10 کو متعارف کرایا جائے گا۔ اور گلیسی ایس 10 سیریز کے 3 نئے فونز کی تصاویر ایک بار پھر لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔ اسمارٹ فونز کی تصاویر لیک کرنے کے حوالے سے مشہور ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے اس فون کے تین ورژن ایس 10 ای

ایس 10 اور ایس 10 پلس کی ایک تصویر ٹوئیٹ کی۔ ایسی افواہیں مسلسل سامنے آرہی ہیں کہ ایس 10 کو 3، 4 یا 5 ورژن میں متعارف کرایا جائے گا۔ ایس 10 اور ایس 10 پلس خم او ایل ای ڈی اسکرین، ہول پنچ سیلفی کیمروں اور ڈسپلے میں نصب فنگرپرنٹ اسکینر کے ساتھ ہوں گے۔ تیسرا فون یعنی ایس 10 ای اس سیریز کا سستا فون ہوگا جس میں کئی فلیگ شپ فیچرز نہیں ہوں گے جبکہ اس فون کا ایک فائیو جی ورژن بھی متعارف کرایا جائے گا جس میں بیک پر 4 کیمرے اور فرنٹ پر دو کیمرے دیئے جائیں گے۔ اوپر تصویر میں بائیں جانب ایس 10 ای، درمیان میں ایس 10 جبکہ دائیں جانب ایس 10 پلس ہے اور یہ تینوں شفاف کیسز میں ہیں۔ ایس 10 ای میں بیک پر 2 کیمرے دیئے جائیں گے جبکہ دیگر ورژنز میں یہ تعداد 3 ہوگی۔ اور ہاں ایس 10 پلس میں ڈوئل سیفلی کیمرہ سیٹ اپ ہوگا جس کے لیے ہول پنچ کچھ بڑا کیا جائے گا۔ ان میں سے ایس 10 ایس ای 5.8 انچ، ایس 10 میں 6.1 انچ جبکہ ایس 10 پلس میں 6.4 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ سام سنگ کی جانب سے ایس 10 اور ایس 10 پلس میں پہلے سے زیادہ طاقتور پراسیسر ممکنہ طور پر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855، نیورول پراسیسنگ یونٹ اور پہلے سے بہتر کیمرے دیئے جائیں گے تاہم ایس 10 ای میں پراسیسر مڈرینج ہوگا جبکہ کچھ فیچرز بھی کم ہوں گے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے ایس 10 کا ایک فائیو جی ورژن بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی اسٹوریج والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون بھی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…