پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں گوگل پر سرچ کرنے سے گریز کرنا چاہئے

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو دیکھا جائے تو انٹرنیٹ کی دنیا گوگل کے بغیر ویران ہے۔ خودکار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ اور اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز تک گوگل کے متعدد پراجیکٹس ہیں مگر اس کی اصل پہچان سرچ انجن ہی ہے۔ اور سب ہی گوگل پر روزانہ کچھ نہ کچھ سرچ کرتے ہیں، تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں گوگل کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔  ایسی چیزیں جن کے اشتہار

بعد میں دیکھنا پسند نہ کریں ہوسکتا ہے کہ آپ گوگل پر کسی وجہ سے ڈائپر ریش کے علاج کو تلاش کرنے کی کوشش کریں اور اگر ایسا ہی کچھ کرتے ہیں تو پھر آپ کو متعدد اشتہارات کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ ہر بار جب بھی آپ کوئی ویب پیج اوپن کریں گے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کی مطلوبہ سرچ سے متعلق اشتہار آپ کے سامنے آجائے۔ کسی قسم کے جرائم سے متعلق یہ کافی سنگین بھی ہوسکتا ہے، جیسے آپ گوگل پر سرچ کریں کہ کوئی ہتھیار کیسے بنایا جاتا ہے وغیرہ، چاہے ایسا تفریح کے لیے ہی کیوں نہ کیا گیا ہو، مگر مختلف ممالک میں سیکیورٹی ادارے اس طرح کی سرچز کو ہمیشہ ٹریک کرتے ہیں، اور آپ کا آئی پی ایڈریس ان کے ڈیٹابیس میں جاسکتا ہے۔ اپنے مرض کی علامات پہلی بات تو یہ ہے کہ جب طبی مسائل کا سامنا ہو تو اس کے لیے متعدد ویب سائٹس ایسی موجود ہیں، جہاں اس حوالے سے بہترین مواد دستیاب ہوتا ہے، مگر اپنے مرض کی علامات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا ذہنی طور پر دھچکا پہنچا سکتا ہے، بلکہ بدترین اور بے چینی کا شکار کرسکتا ہے، تو اگر کوئی طبی مسئلہ ہو تو ڈاکٹر گوگل سے رجوع نہ کریں بلکہ کسی ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں۔ جلد کے مسائل اگر چہرے پر کوئی دانہ یا دھبہ ہو تو گوگل نہ کریں۔ ایسا کرنے پر آپ کے سامنے اتنی زیادہ معلومات اور تصاویر آجائیں گی جو کہ ہلا کر رکھ دیں گی۔ ویسے تو عام طور پر دانے کچھ دن میں خود ٹھیک ہوسکتے ہیں، تاہم پھر بھی پریشانی ہے تو کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ٹرانسلیشن کتنی بار آپ کو انگلش کے اردو ترجمے کے لیے گوگل سے رجوع کرنا پڑا؟ ایسا کرنے کی کوشش کرنی بھی نہیں چاہئے کیونکہ گوگل سے جو ترجمہ آپ کے سامنے آئے گا وہ شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ جملے کا مطلب کچھ سے کچھ ہوجائے۔ کھٹمل یہ ننھے کیڑے یقیناً رات کی

نیند خراب کرسکتے ہیں، تاہم اگر آپ ویسے ہی اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں یا دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ کیڑے کیسے پھیلتے ہیں تو ایسا نہ کریں کیونکہ ان کی تصاویر نیند اڑا دیں گی۔ تمباکو نوش افراد کے پھیپھڑے ہم میں سے بیشتر افراد تمباکو نوشی کے عادی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اکثر وہ اس عادت کے مضر اثرات کے بارے میں سوچتے بھی ہوں، انٹرنیٹ تمباکو نوشی کے عادی افراد کے بیمار پھیپھڑوں کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے، جو کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ پریشان کردیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…