ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ کے اس کارآمد مگر خفیہ فیچر کے بارے میں آپ جانتے ہیں؟

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ تو پاکستان میں لگتا ہے کہ ہر اسمارٹ فون استعمال کرنے والا ہی استعمال کرتا ہے مگر کیا آپ اس میں چھپے ایک ایسے کارآمد فیچر سے واقف ہیں جس کی بدولت آپ انگلیوں کو زحمت دیئے بغیر بھی میسج لکھ کر بھیج سکتے ہیں؟ جی ہاں

واقعی واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر ہے جس میں آپ کی آواز ہی ٹائپنگ کا کام کرتی ہے۔ واٹس ایپ ڈیٹیکٹ نامی اس فیچر میں آپ کو پیغام ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ زبان سے مدد لیں اور بس، مگر ہاں آپ کو سینڈ بٹن ضرور دبانا ہوگا۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ فیچر استعمال کرنے کا طریقہ یہ فیچر گوگل اسسٹنٹ اور ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری میں بھی دستیاب ہے مگر اب واٹس ایپ نے اسے اپنی ایپ میں بلٹ ان کردیا ہے۔ اس کی بدولت صارفین براہ راست اپنا پیغام ایپ میں ایک نئے مائیک آئیکون کی بدولت لکھوا سکتے ہیں جو کہ کی بورڈ میں موجود ہوتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کریں اور اس کانٹیکٹ کی چیٹ ونڈو کھولیں جس کو میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔ اب کی بورڈ اوپن کریں جو کہ واٹس ایپ میسج ٹائپ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، وہاں دائیں جانب بلیک مائیک آئیکون نظر آئے گا جیسا آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں آئی او ایس میں یہ دائیں جانب نیچے ہوگا۔ یہ پیغام رومن اردو میں بھی لگ بھگ درست ہی ٹائپ ہوگا جبکہ انگلش میں تو کوئی مسئلہ نہیں، اسی طرح کوما، ? اور فل اسٹاپ کے لیے بس ان کے الفاظ بول دیں، وہ خود آجئیں گے۔ کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟ ویسے پیغام بول کر لکھوانے کے بعد آپ اس کا جائزہ لے کر غلطی خود ٹھیک کرسکتے ہیں، جس کے بعد اسے بھیج دیں۔ تو کیا آپ کو واٹس ایپ کے اس فیچر کا علم تھا جو اس نے خاموشی سے متعارف کرادیا؟

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…