بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

سام سنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین اسمارٹ فون

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا پہلا 5 جی اسمارٹ فون گلیکسی ایس 10 اگلے ماہ متعارف کرایا جارہا ہے اور یہ جنوبی کورین کمپنی کی تاریخ کا مہنگا ترین فون بھی ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس فائیو جی فون کو گلیکسی ایس 10 ایکس کا نام دیا جائے گا۔

جو کہ مارچ میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق یہ نام کافی حیران کن ہے کیونکہ ایپل کے آئی فون ایکس میں ایکس 10 کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ تو سام سنگ اس لفظ سے ایس سیریز کے 10 سال پورے ہونے پر زور دینا چاہتی ہے مگر یہ ایکسپرینس یا ایکسپنشن کا اظہار بھی ہوسکتا ہے۔ مگر خاص بات اس فون کی قیمت ہے جو کہ 1424 ڈالرز (لگ بھگ 2 لاکھ پاکستانی روپے) سے 1602 ڈالرز (2 لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک ہوسکتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ایس 10 سیریز کا سب سے سستا فون ایس 10 ای کی قیمت 712 سے 801 ڈالرز کے درمیان ہوگی۔ تو ان دونوں فونز کی قیمت میں اتنا فرق کیوں ہے ؟ ایس 10 ایکس کی فائیو جی موڈیم اور نئی انٹینا ٹیکنالوجی سے ہٹ کر دونوں میں کیا فرق ہوگا؟ تو اس رپورٹ کے مطابق فائیو جی فون 6 کیمروں سے لیس ہوگا جس میں 2 فرنٹ پر جبکہ 4 بیک پر دیئے جائیں گے۔ اس فون میں 12 جی بی ریم، ایک ٹی بی اسٹوریج اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔ اور ہاں یہ فون 6.7 انچ کی سپرامولیڈ اسکرین کے ساتھ ہوگا جو کہ سام سنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈسپلے والا فون ہوگا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گلیکسی ایس 10 میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کو خفیہ ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور ایک نیا لائف پیٹرن موڈ متعارف کرایا جائے گا جو کہ صارف کے روزمرے کے معمولات کے مطابق خودکار پر مخصوص فیچرز استعمال کرنے میں مدد دے گا۔ خیال رہے کہ سام سنگ کی جانب سے اس فلیگ شپ سیریز کے نئے فونز 20 فروری کو سان فرانسسکو میں متعارف کرائے جائیں گے۔ فائیو جی فون مارچ کے آخر میں جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ ایس 10 کے دیگر ورژن دنیا بھر میں 8 مارچ کو صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…