بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سام سنگ کا نئے ‘سستے’ اسمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کو اس وقت چینی کمپنیوں کے سستے اسمارٹ فونز کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے لیے وہ ایک نئی سستی مڈرینج ڈیوائسز کی سیریز کو حل سمجھ رہی ہے۔ سام سنگ کی نئی گلیکسی ایم سیریز کے اولین 3 فونز رواں ماہ کی

28 تاریخ کو بھارت میں متعارف کرائے جارہے ہیں۔ سام سنگ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق یہ تین فونز ایم 10، ایم 20 اور ایم 30 ہوں گے جن میں سام سنگ کا نیا انفٹنی وی ٹیئر ڈراپ ڈسپلے دیا جائے گا۔ بنیادی طور پر یہ ٹیئر ڈراپ ڈسپلے واٹر ڈراپ جیسا نوچ ہے اور حیران کن طور پر سام سنگ پہلی بار اپنے فونز میں نوچ دے رہی ہے حالانکہ ماضی میں اس کا مذاق بھی اڑاتی رہی ہے۔ یہ تینوں فونز درحقیقت بھارت کو مدنظر رکھ کر ہی تیار کیے گئے ہیں جہاں سام سنگ کو شیاﺅمی کے ہاتھوں مارکیٹ شیئر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گلیکسی ایم سیریز کے ان فونز کے فیچرز تو فی الحال سامنے نہیں آسکے۔ مگر ایمازون انڈیا میں جاری تفصیلات کے مطابق یہ فونز ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہوں گے۔ اسی طرح فنگرپرنٹ سنسر بیک پر موجود ہوگا، یو ایس بی ٹائپ سی اور ہیڈ فون جیک موجود ہوگا۔ ایک انٹرویو میں سام سنگ بھارت کے سنیئر نائب صدر عاصم وارثی نے بتایا تھا کہ یہ کمپنی کے ‘سستے فونز’ ہوں گے جن کی قیمتیں 10 سے 20 ہزار بھارتی روپے (19 سے 40 ہزار پاکستانی روپے) کے درمیان ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فونز میں بڑی بیٹریوں کے ساتھ تیز چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی۔ گزشتہ سال سام سنگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے نئے فیچرز کو فلیگ شپ فونز سے پہلے مڈرینج فونز میں متعارف کرانے کی حکمت عملی اپنارہی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت کمپنی نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون گلیکسی اے 9 متعارف کرایا جبکہ گلیکسی اے 8 وہ پہلا فون تھا جس میں انفٹنی او ڈسپلے دیا گیا تھا جس میں کیمرہ او شکل کے سوراخ میں موجود ہے۔ اب گلیکسی ایم اس کمپنی کی وہ پہلی سیریز ہے جس میں نیا ٹیئر ڈراپ ڈسپلے دیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…