منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں ڈرون اڑانے کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر ، بالاخر ڈرون اڑانے کو قانونی قرار دے دیا گیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ڈرون اڑانے کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر ہے ، بالاخر ڈرون اڑانے کو قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ہوا بازی نے بالاخر ڈرون اڑانے کو اجازت نامے سے مشروط کرتے ہوئے اس کی اجازت دے دی ہے، اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس سے قبل سعودی عرب میں ڈرون اڑانا غیر قانونی تھا۔

اور ملک میں بغیر پیشگی اجازت نامے کے ڈرون لانا بھی غیر قانونی عمل سمجھا جاتا تھا ، تاہم اب عام صارفین ڈھائی سعودی ریا ل اور کمرشل صارفین پانچ سو سعودی ریال کے عوض یہ اجازت نامہ حاصل کرسکیں گے۔ ڈرون کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے پاس باقاعدہ سعودی شہریت یا ایک قابل استعمال اقامہ ہونا لازمی ہے، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے جنرل اتھارٹی سے حاصل کردہ ٹریننگ کورس کا سرٹیفیکٹ بھی لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ڈرون کا رجسٹریشن نمبر بھی درکار ہوگا، ایک پرمٹ پر ایک ہی ڈرون اڑایا جاسکے گا۔ ایک بار پرمٹ حاصل کرنے کے بعد پورے ملک مین ڈرون اڑانے کے لیے مزید کسی قسم کی اجازت کی ضرور ت نہیں ہوگی۔ اب ملک میں کسی کو بھی ڈرون منگوانا ہو تو اسے جنرل اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ڈرون کا سیریل نمبر رجسٹر کرانا ہوگا جس کے بعد اسے ڈرون درآمد کرنے کی اجازت مل جائے گی ، اس سے قبل سعودی عرب میں آنے والے تمام ڈرون کسٹم حکام ضبط کرلیتے تھے۔ غیر ملکی فلم میکرز کو بھی ڈرون ساتھ لانے کے لیے میڈیا منسٹری سے اجازت نامہ حاصل کرنا پڑتا تھا ، تاہم اس کے بعد بھی تذبذب کی صورتحال برقرار رہتی تھی کہ آیا ڈرون اڑانے کی اجازت بھی ملے گی یا نہیں ، تاہم پرمٹ سے اس صورتحال کا خاتمہ ہوجائے گا۔ اس فیصلے سے سعودی عرب کی بلیک مارکیٹ میں ڈرون کی مانگ ختم ہوجائے گی ، کہ جلد ہی ڈرون باقاعدہ طور پر عالمی مارکیٹ کی قیمتوں میںسعودی اسٹور ز سے بھی خریدا جاسکے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…