اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

سام سنگ کا اپنے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کی تاریخ رونمائی کا اعلان

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کی تاریخ رونمائی کا اعلان کردیا ہے۔ سام سنگ کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا جو کہ 20 فروری کو سان فرانسسکو میں ہوگا۔ اگرچہ کمپنی نے یہ تو نہیں بتایا کہ ایونٹ میں کیا متعارف کرایا جائے گا مگر پوسٹ میں موجود تصویر میں 10 کا ہندسہ یہ بتانے کے لیے کافی ہے۔

گلیکسی ایس سیریز کے 10 سال مکمل ہونے پر پیش کی جانے والی ڈیوائس ہی سامنے آئے گی۔ اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے بھی ایک رپورٹ میں یہی تاریخ بتائی تھی مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی کورین کمپنی اس ایونٹ میں اپنے فولڈ ایبل فون کے مکمل فنکشنل ماڈل کو بھی پیش کرے گی۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 چار سے 5 ورژن میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جن میں سے ایک گلیکسی ایس 10 لائٹ (سستا ورژن)، ایس 10 اسٹینڈرڈ، ایس 10 پلس اور فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس ایس 10۔ سام سنگ ایس 10 فون 5 مختلف ورژن میں متعارف ہوگا؟ عام طور پر سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے فونز بارسلونا میں ہر سال ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے جاتے ہیں۔ اس بار موبائل ورلڈ کانگریس میں فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس ڈیوائسز کی بھرمار ہونے کا امکان ہے تو ہوسکتا ہے کہ سام سنگ فائیو جی والے ایس 10 کی تفصیلات اس کانفرنس میں سامنے لائے۔ 2019 سام سنگ کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ گلیکسی ایس 9 کمپنی کی توقعات کے مطابق کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔ مختلف لیکس کے مطابق ایس 10 کا ایک ماڈل دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون ہوگا جس میں ایک ٹی بی اسٹوریج دی جائے گی جبکہ 12 جی بی ریم سے بھی لیس ہوگا۔ گلیکسی ایس 10 اسٹینڈرڈ اور گلیکسی ایس 10 پلس میں ایج اسکرین دی جائے گی جن میں سے اسٹینڈرڈ  ماڈل 6.1 انچ جبکہ دوسرا 6.44 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا۔ پلس ماڈل میں فرنٹ پر 2 جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جبکہ اسٹینڈرڈ ماڈل میں سنگل سیلفی کیمرہ اور ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ ہوگا، اور ہاں ان دونوں میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین میں نصب ہوگا۔ ایس 10 لائٹ میں کیمرہ سیٹ اپ تو ایس 10 اسٹینڈرڈ والا ہوگا جبکہ اس میں فلیٹ ڈسپلے

دیا جائے گا جبکہ فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ پر موجود ہوگا۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گلیکسی ایس 10 لائٹ میں کم از کم 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جس کی قیمت 669 برطانوی پاﺅنڈز (ایک لاکھ 17 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی، ایس 10 اسٹینڈرڈ کا 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 799 پاﺅنڈز (ایک لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل

999 پاﺅنڈز (ایک لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد) کا ہوگا۔ آخر میں سب سے بڑا اور اس سیریز کی طاقتور ترین ڈیوائس ایس 10 پلس تین مختلف اسٹوریج ورژن میں دستیاب ہوگا۔ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 899 پاﺅنڈز (ایک لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد)، 512 جی بی والا ورژن 1099 پاﺅنڈز (ایک لاکھ 92 ہزار روپے سے

زائد) جبکہ ایک ٹی بی اسٹوریج والا ماڈل 1399 پاﺅنڈز (2 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد) ہوگی۔ اس طرح یہ سام سنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین اسمارٹ فون بھی ثابت ہوگا جبکہ ریم کے لحاظ سے بھی یہ سب سے طاقتور فون ہے جس میں 12 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ ویسے یہ قیمتیں برطانیہ کی ہیں تو یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستان میں بھی یہی قیمتیں ہوں گی یا اس سے بھی زیادہ۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…