جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سال نو پر آنر (Honor) نے 7C اور 8X کی قیمتیں کم کردیں

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آنر نے سال 2018 میں ایک سے بڑھ کر ایک موبائل پیش کیے، جس وجہ سے اس کی کمائی میں بھی اضافہ ہوا۔ سات ماہ قبل ہی آنر نے مڈ بجٹ رینج کا پریمیئر اسمارٹ موبائل 7 سی متعارف کرایا تھا، اس فون کی خاص بات یہ تھی کہ یہ مڈ بجٹ رینج میں

ایڈوانس ٹیکنالوجی کا فون تھا۔ اس موبائل کو متعارف کرائے جانے کے فوری بعد ہی آنر نے ایک اور بہترین موبائل 8 ایکس بھی متعارف کرایا تھا۔ کمپنی کا یہ ایکس سیریز کا ایسا فون تھا جو نہ صرف پرفارمنس بلکہ اسٹائل، قیمت اور ڈیزائن کی وجہ سے بھی اچھوتا تھا۔ آنر نے اپنے ان دونوں موبائل کی مقبولیت کے بعد صارفین کو نئے سال کا تحفہ دینے کے لیے انہیں دوبارہ مارکیٹ میں نئی اور کم قیمت میں پیش کیا ہے۔ آنر نے ان موبائلز کو ’نیا سال، نئی قیمت‘ کے تحت پہلے سے کم قیمت میں پیش کیا ہے۔ نیا سال، نئی قیمت تین جی بی ریم کے حامل آنر 7 سی کو 32 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے، اس موبائل کی اصل قیمت 26 ہزار 999 روپے تھے، تاہم اب اسے نئے سال میں نئی اور کم قیمت یعنی 24 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح 4 جی بی ریم کے حامل آنر 8 ایکس کو جہاں 128 جی بی ریم تک بڑھایا جاسکتا ہے، وہیں اس کی قیمت میں بھی کم کردی گئی۔ آنر 8 ایکس کی اصل قیمت 45 ہزار 999 روپے تھی، تاہم اب اسے 42 ہزار 999 روپے کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ صارفین اب ان دونوں فونز کو نئی اور کم قیمت پر آن لائن اور کسی بھی ریٹیلر دکان سے خرید سکتے ہیں۔ آنر کے ان فونز سمیت دیگر مصنوعات کے لیے اس کی آفیشل ویب سائیٹ کا وزٹ کریں۔ یہ مواد ہمارے اسپانسر آنر کی وجہ سے ممکن ہوسکا، ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…