چین (مانیٹرنگ ڈیسک)اسمارٹ فونز تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے مگر کوئی بھی چینی کمپنی ویوو کی نئی کانسیپٹ ڈیوائس کا مقابلہ نہیں کرسکتا جو اپنی مثال آپ ہے۔ اس کمپنی نے گزشتہ سال اپنے اسمارٹ فون اپیکس کی اسکرین، کیمرے اور دیگر فیچرز سے لوگوں کو دنگ کردیا تھا مگر اب لگتا ہے کہ ویوو اسمارٹ فون ڈیزائن کا نیا معیار طے کرنے والی ہے جس کا ابھی دیگر کمپنیوں نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
ایسا اسمارٹ فون آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا جیسا ذکر کیا جاچکا ہے کہ ویوو نیکس حیران کن ڈیزائن والا فون تھا جبکہ اس کا نیکس ڈوئل ڈسپلے ایڈیشن اس سے بھی زیادہ حیران کن تھا۔ مگر یہ کمپنی یہاں پر ہی رکنے والی نہیں بلکہ ایک واٹر ڈراپ نامی فون پر کام کررہی ہے جس کا لوگوں نے کبھی ماضی میں تصور کیا ہوگا۔ اسمارٹ فونز تفصیلات لیک کرنے کے لیے معروف ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے دی واٹر ڈراپ فون کی چند تصاویر لیک کی ہیں اور اس کا ڈیزائن دیکھ کر آپ ضرور حیران ہوں گے۔ اس صارف نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ‘کریزی فون لیک ہونا شروع، یہ ویوو کا ایک پراسرار اسمارٹ فون ہے جس کا کوڈ نام دی واٹر ڈراپ ہے’۔ ٹوئٹر پر اس فون کی پوسٹ کی گئی دونوں تصاویر میں پورا ڈیزائن تو نظر نہیں آتا بلکہ 50 فیصد سے بھی کم حصہ دکھایا گیا مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ مکمل طور پر گلاس فون ہے جس کے ارگرد ایجز دیئے گئے ہیں۔ اس میں کوئی بٹن اور پورٹ ہول نظر نہیں آرہا جس سے ذہن میں کئی سوالات ابھرتے ہیں کہ فرنٹ کیمرہ اور سنسر کہاں جائیں گے یا بیک کیمرے کا کیا ہوگا ؟ یقیناً وائرلیس چارجنگ، اسکرین میں فنگرپرنٹ اسکینر اور بلیوٹوتھ آڈیو دینا ممکن ہے مگر ڈیٹا ٹرانسفر اور کیمروں کے لیے تو فون ڈیزائن میں سوراخ کی ضرورت ہوتی ہی ہے۔ آئس یونیورس کے مطابق اس طرح کے فون ڈیزائن کو آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا اور یہ موبائل فونز کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا فون ہوگا۔ تاہم ٹوئٹر صارف نے یہ نہیں بتایا کہ اس فون کو کب تک متعارف کرایا جائے گا یا اس کا اعلان ہوگا۔