جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کی یہ نئی ٹیکنالوجی آپ کو دنگ کردے گی

datetime 13  جنوری‬‮  2019 |

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کو عموماً اسمارٹ فونز، ٹیلیویژن، واشنگ مشین، فریج اور ائیرکنڈیشنر وغیرہ کے لیے جانا جاتا ہے مگر یہ جنوبی کورین کمپنی ایک بالکل نئی طرز کی ڈیوائس کو سامنے لے آئی ہے۔ ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران سام سنگ کی جانب سے

روبوٹس متعارف کرائے گئے۔ مجموعی طور پر 4 روبوٹس متعارف کرائے گئے تھے جن میں سے ایک سب کو بہت زیادہ پسند آیا جس کا نام بوٹ ائیر رکھا گیا تھا۔ یہ روبوٹ دیکھنے میں تو کسی کچرے کے ڈبے جیسا ہے مگر اس کا مقصد گھر کی ہوا کو شفاف یا صاف کرنا ہے۔ یہ روبوٹ خودکار طور پر گھر کے مختلف کمروں میں جاکر وہاں کی ہوا صاف کرے گا، جیسے کچن میں کچھ جل گیا ہے تو وہ اس کی بو کو دور کرے گا۔ یہ روبوٹ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے لیس ہے اور اے آئی کو جنوبی کورین کمپنی اپنی تمام مصنوعات، جیسے ٹی وی سے لے کر اسمارٹ فونز تک استعمال کررہی ہے۔ اب پہلی مرتبہ روبوٹس میں اسے استعمال کیا گیا جن میں سے ایک روبوٹ ائیر گھر کو آلودگی سے بچائے تو دوسرا روبوٹ کیئر صحت کی مانیٹرنگ کرے گا۔ اسی طرح بوٹ ریٹیل ریسٹورنٹس، دکانوں کے لیے ہے جبکہ GEMS نامی روبوٹ لوگوں کو چلنے میں مدد دیتا ہے۔ سام سنگ کے مطابق فی الحال یہ روبوٹ تحقیقی مقاصد کے لیے ہیں اور انہیں فی الحال فروخت کے لیے متعارف کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ سام سنگ کا روبوٹ GEMS دیکھنے میں روبوٹ نہیں بلکہ جسم کا زیریں ڈھانچہ لگتا ہے اور یہ ان لوگوں کے لیے جو انجری یا فالج کے باعث چلنے پھرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔ سام سنگ کی جانب سے اس ٹیکنالوجی پر 6 سال سے کام ہورہا تھا مگر کمپنی کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ کمرشل بنیادوں پر تیار نہیں ہوسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…