منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہیری پوٹر سیریز جیسے جادو سے لیس انوکھا شطرنج کا بورڈ

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو مشہور ہیری پوٹر فلم سیریز کے پہلے حصے کے وہ سین یاد ہیں جس میں ہیری پوٹر اور اس کا دوست رون شطرنج کھیل رہے ہوتے ہیں، جو جادوئی طور پر خودبخود آگے بڑھتے ہیں مخالف کے مہروں کو مارتے۔ اگر نہیں تو نیچے یوٹیوب کلپ میں آپ اسے یاد کرسکتے ہیں۔ مگر اب ایسا جادو آپ حقیقی دنیا میں بھی کرسکتے ہیں کیونکہ شطرنج کا ایسا بورڈ تیار کرلیا گیا ہے۔

جس میں مہرے جادوئی انداز سے ہی حرکت کرتے ہیں۔ جی ہاں شطرنج کا یہ بورڈ اتنا اسمارٹ ہے کہ مہرے خود حرکت کرسکتے ہیں اور اس میں آپ میلوں دور موجود دوست کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں۔ لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس نمائش میں متعارف کرایا گیا ‘اسکوائر آف گرینڈ کنگڈم چیس بورڈ’ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور کہیں بھی موجود آپ کا دوست اسے آپ کے ساتھ کسی ایپ کی مدد سے آن لائن کھیل سکتا ہے اور اس کے مہرے خودکار حرکت کریں گے۔ دیکھنے میں تو یہ خوفزدہ کردینے والا ہے مگر اس لکڑی کے بورڈ کے نیچے ایک روبوٹ ہاتھ موجود ہے جو یہ کام کرتا ہے۔ اسے کھیلنے کے لیے آپ کو کسی مہرے کو نیچے دبانا ہوگا جس پر ایک بیپ سنائی دے گی اور پھر مہرے کو اپنی پسند کی جگہ پر رکھ کر دبانے پر ایک اور بیپ سنائی دے گی۔ مگر حیران کن منظر وہ ہوتا ہے جب آپ کے سامنے کوئی نہیں ہوتا مگر مخالف مہرے حرکت میں آجاتے ہیں۔ کسی گیم کو شروع کرنے کے لیے بورڈ کے سائیڈ میں موجود ایک بٹن کو دبانا ہوتا ہے اور پھر کھیل جادوئی ہوجاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ بورڈ پر کھلاڑی بلیوٹوتھ کے ذریعے کنکٹ ہوسکتے ہیں اور آپ ہر اس فرد سے کھیل سکتے ہیں جس کے پاس اسکوائر آف ایپ ہو یا جس کے پاس ایسا چیس بورڈ ہو۔ آپ بورڈ کے خلاف بھی کھیل سکتے ہیں جس میں 20 مختلف لیول موجود ہیں۔ شطرنج کا یہ جادوئی بورڈ 369 ڈالرز میں فروخت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…