آئی بی ایم کا 20 کیوبٹ کوانٹم کمپیوٹر کمرشل استعمال کے لیے تیار کرنے کا دعویٰ

10  جنوری‬‮  2019

نیویارک(این این آئی)معروف کمپنی آئی بی ایم نے 20 کیوبٹ کوانٹم کمپیوٹر کمرشل استعمال کے لیے تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران آئی بی ایم نے بتایا کہ آئی بی ایم کیو سسٹم ون کوانٹم کمپیوٹنگ کو تحقیقی لیبارٹری سے

حقیقی دنیا میں لے جائے گا۔اور اس کا مطلب کیا ہے؟ تو وہ یہ کہ کاروباری ادارے اس تیز ترین کمپیوٹر سسٹم کو کمرشل اپلیکشن کے لیے استعمال کرسکیں گے۔کمپنی کے مطابق کیو سسٹم ون میں فورتھ جنریشن 20 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ 50 کیوبٹ پراسیسر والی ڈیوائس آئی بی ایم کیو نیٹ ورک میں رواں سال کے آخر میں کسی وقت دستیاب ہوگی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ کمپیوٹر کیمسٹری کی عملی اپلیکشنز کو قریب لانے میں مدد دے گا جبکہ نئی ادویات اور مواد تیار کرنے کا عمل بھی تیز ہوجائے گا۔بیان میں بتایا گیا کہ آئی بی ایم کیو سسٹمز کو ایسے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جو ابھی بہت زیادہ پیچیدہ محسوس ہوتے ہیں، کوانٹم کمپیوٹنگ کی مستقبل کی اپلیکشنز میں مالیاتی ڈیٹا اور بہتر سرمایہ کاری جیسے ماڈل کو شامل کرنے کے نئے ذرائع بھی تلاش کیے جائیں گے۔کمپنی کی جانب سے 2019 میں صارفین کے لیے کمرشل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ کو کھولا جارہا ہے جبکہ اس سسٹم کی نقل سی ای ایس میں رکھی گئی ہے۔اس کی قیمت کیا ہوگی، ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…