بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ حکومت کا صوبے کی ڈیجیٹل میپنگ کا فیصلہ

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے کا جدید خطوط پر ڈیٹا اکھٹا کرنے کے حوالےس منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر کی ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سپارکو حکام کی جانب سے

ڈیجیٹل میپنگ اور نیوی گیشن سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ اور تجاویز کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے سندھ حکومت نے سپارکو کے ساتھ مل کر صوبے بھر کی ڈیجیٹل میپنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ ممتازعلی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسپا رکو ، صوبے کے روڈ نیٹ ورک اور زراعت کی میپنگ کے ساتھ ساتھ صوبے میں موجود مراکزِ صحت، تعلیمی مراکز ، آبادی اور کینال سسٹم کے ڈیٹا کو بھی اپ گریڈ کرنے میں معاونت کرے۔ اسی کے ساتھ ممتاز علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے اور سرکیولر ریلویز سے تجاوزات کی خاتمے کےلئے سپارکو کی مدد سے ڈیجیٹل میپنگ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے کوسٹل بیلٹ کے ساتھ ساتھ تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کی سیٹلائیٹ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی، ڈیجیٹل نیوی گیشن اور سیٹلائٹ مانیٹرنگ سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اپنی نوعیت کے اس اہم اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت، چیئرمین اسپارکو، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری پی اینڈ ڈی، سیکریٹری انوائرمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…