بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرنے پر آپ لاکھوں روپے جیت سکتے ہیں

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ اپنے ٹوئیٹ پر ریکارڈ ری ٹوئیٹس چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو لوگوں میں پیسے تقسیم کرنے کا اعلان کردیں۔ ایک جاپانی ارب پتی نے کچھ ایسا ہی کیا اور ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے زیادہ ری ٹوئیٹ ہونے والے ٹوئیٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ یوساکو مائیزوا نامی ارب پتی نے 5 جنوری کو یہ ٹوئیٹ کیا تھا جو کہ اب تک 51 لاکھ کے قریب ری ٹوئیٹ ہوچکا ہے۔

اور اس طرح انہوں نے 2017 میں چکن نگٹس مفت حاصل کرنے والے نوجوان کارٹر ولکرسن کو پیچھے چھوڑ دیا،س کے ٹوئیٹ کو 35 لاکھ سے زائد بار ری ٹوئیٹ کیا گیا۔ اس نوجوان کو ایک فاسٹ فوڈ چین نے ایک سال تک چکن نگٹس تک مفت حاصل کرنے کے لیے سب سے زیادہ ری ٹوئیٹس کا چیلنج دیا تھا جس میں وہ کامیاب بھی ہوا۔ مگر جاپانی ارب پتی نے لوگوں کو اپنا ٹوئیٹ شیئر کرنے کے لیے لالچ دیا۔ جاپانی آن لائن فیشن برانڈ زوزو کے بانی نے 10 کروڑ ین (لگ بھگ 13 کروڑ پاکستانی روپے) ان سو افراد میں تقسیم کرنے کا وعدہ کیا جو ان کے ٹوئیٹ کو شیئر کریں گے۔ انہوں نے جاپانی زبان میں لکھا ‘ آپ سب اس میں حصہ لے سکتے ہیں اور انعام کے لیے آپ کو مجھے فالو اور اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرنا ہوگا’۔ یہ ٹوئیٹ زوزو ویب سائٹ کی جانب سے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر 10 ارب ین کی مصنوعات کی فروخت ہونے کی خوشی میں کیا گیا۔ مانا جاتا ہے کہ یوساکو مائیزوا کے ذاتی اثاثے 3 ارب ڈالرز کے قریب ہیں اور وہ اسپیس ایکس کے چاند کی جانب سفر کرنے والے پہلے مسافر بھی ہوں گے۔ اس سفر کے لیے ٹکٹ کتنے کا پڑے گا، اس کا اعلان تو اسپیس نے نہیں کیا مگر کمپنی کے بانی ایلون مسک کے مطابق یہ بہت زیادہ رقم ہے۔ جاپانی ارب پتی کا کہنا تھا کہ وہ 2023 میں شیڈول اس پرواز کے لیے فنکاروں کے ایک گروپ کو ساتھ لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…