نئی دہلی (نیوز ڈیسک) نوکیا نے سستا ترین موبائل فون متعارف کروا دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نوکیا نے موبائل 106 متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمت صرف 1299 روپے ہے، فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی کی جانب سے یہ فون پیش کیاگیا ہے، نوکیا 106 ماڈل کی بیٹری پندرہ گھنٹے سے زائد مسلسل بات کے لیے کافی ہے، نہ صرف لگاتار
پندرہ گھنٹے بات ہو سکتی ہے بلکہ اکیس دن کا سٹینڈ بائی ٹائم بھی موجود ہے، یہ بات ہی موبائل فون کی مقبولیت کے لیے کافی ہے، اس موبائل فون کی میموری میں دو ہزار کے قریب افراد کے رابطہ نمبر محفوظ کیے جا سکتے ہیں اور اس میں صارف کے لیے گیم بھی موجود ہے، ایف ایم ریڈیو اور ٹارچ کے علاوہ یہ فون پانچ سو پیغامات کی گنجائش بھی رکھتا ہے۔