جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

شیاؤمی بھی فولڈ ایبل فون متعارف کرانے کے لیے تیار

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا فولڈ ایبل فون کچھ ہفتے میں پہلے سامنے آیا تھا اور اب اس کو ٹکر دینے کے لیے چینی کمپنی شیاؤمی کا بھی تھری پینل فولڈ فون سامنے آرہا ہے۔ جی ہاں شیاؤمی کے فولڈنگ فون کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔ ٹوئٹر پر اسمارٹ فون کمپنیوں کی قابل اعتبار لیکس پوسٹ کرنے والے ایون بلاس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کے بارے میں مانا جارہا ہے

کہ یہ چینی کمپنی کا فولڈنگ فون ہے۔ اس ویڈیو میں ڈسپلے سے ہٹ کر تو زیادہ کچھ نہیں دکھایا گیا مگر وہی دنگ کردینے کے لیے کافی ہے۔ یہ بے نام ڈیوائس نہ صرف لارج لینڈاسکیپ ویو دیکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ اس کے 2 سائیڈ پینل پیچھے کی جانب فولڈ ہوجاتے ہیں اور اس طرح یہ فون سائز ڈیوائس کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ شیاؤمی کی ڈیوائس ہ یا نہیں مگر کچھ شواہد اس لیک کو سپورٹ کرتے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شیاؤمی ایسا حیران کن فون تیار کررہی ہے جسے 2019 میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی یہ کمپنی می مکس سیریز کی وجہ سے حیران کن ڈیزائن والے فون تیار کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔ یہی پہلی کمپنی ہے جس نے پہلا لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے والا فون می مکس کی شکل میں پیش کیا تھا اور اب وہ فولڈ ایبل فون کے معاملے میں سام سنگ کو ٹکر دینے والی ہے۔ ابھی یہ تو واضح نہیں کہ یہ پروٹو ٹائپ ماڈل ہے یا فائنل ڈیزائن مگر یہ تجربہ چینی کمپنی کے فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ وہ اس نئے میدان میں بھی اپنے آپ کو منوائے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…