بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ گولڈ ورژن اپ ڈیٹ :‌ صارفین کو وائرس میسج ملنے لگے

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن کے صارفین کو ایک بار پھر وائرس ویڈیو موصول ہونا شروع ہوگئی جس میں اُن کو گولڈن ورژن کی سہولت دینے کا اعلان کیا جارہا ہے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق واٹس ایپ

صارفین کو گزشتہ روز سے ایک ویڈیو موصول ہونا شروع ہوئی جس میں اُن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس ویڈیو کو دیگر دوستوں تک بھیجیں۔ پیغام میں لکھا جاتا ہے کہ جو صارف ایسا کرے گا اُسے ’واٹس ایپ گولڈن ورژن‘ دیا جائے گا جس کی رسائی صرف معروف شخصیات کو ہے۔ واٹس ایپ صارفین کو بھیجے جانے والے پیغام میں مارٹینلی نامی ویڈیو بھیجی جارہی ہے اگر کوئی شخص اس لنک کو کھولتا ہے تو اُس کا فون ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔ موبائل سیکیورٹی پرنظر رکھنے والے ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ان سو نمبر سے آنے والی ویڈیو یا لنک پر کلک نہ کریں بصورت دیگر اُن کی تمام معلومات ہیکرز کے پاس چلی جائے گی۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’لنک پر جیسے ہی کلک کیا جاتا ہے تو موبائل صارف کے کنٹرول سے باہر ہوجاتا ہے اور پھر اسے ہیکرز اپنی مرضی سے چلاتے ہیں‘۔ واٹس ایپ ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ اگر صارفین کو ایپلیکشن اپ ڈیٹ کا کسی بھی نمبر سے کوئی پیغام موصول ہو تو اُس پر یقین نہ کریں کیونکہ کمپنی کے آفیشل ورژن کی تمام اپ ڈیٹ گوگل یا آئی فون اسٹور سے ہی کی جاسکتی ہے۔ ترجمان واٹس ایپ نے تمام صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دیگر دوستوں کو بھی نئے ’واٹس ایپ گولڈ‘ فراڈ کے حوالے سے آگاہ کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…