بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سام سنگ کے متوقع فون ’گلیکسی ایس 10‘ کی تصویر لیک

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ کے متوقع موبائل کی تصویر ایک بار پھر متعارف ہونے سے قبل ہی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے ایک بار پھر سام سنگ کمپنی جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ موبائل فونز پر نظر رکھنے والے صحافی نے متوقع ماڈل کی تصویر لیک کردی۔

جس کے مطابق سام سنگ کے نئے ماڈل کو ’ گلیکسی ایس 10 پلس‘ کا نام دیا جائے گا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سام سنگ نئے موبائل کے تین سیٹس متعارف کرائے گی، جن کی قیمتیں اور فیچرز الگ الگ ہوں گے۔ گلیکسی ایس 10 ماڈل رواں برس فروری میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ یہ بھی اطلاع ہے کہ ہواوے بھی نیا ماڈل متعارف کرائے گی جس کو ’میٹ 20 پرو‘ کا نام دیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے اس بار سام سنگ ایک نئے اور جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ سام سنگ نے وعدے کے مطابق 8 نومبر کو کتاب کی طرف فولڈ ہونے والا موبائل متعارف کرایا جسے ’انفنیٹی فلیکس ڈسپلے‘ کا نام دیا۔ سام سنگ نے اس فون کی اسکرین لچکدار رکھی جس کا سائز 7.3 انچ ہے، اسمارٹ ڈیوائس کو کتاب کی طرح بند کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ کھل کر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ فولڈ ہونے کے بعد فون کی اسکرین عام موبائلز کی طرح کام کرتی ہے جسے جیب میں آسانی سے رکھا جاتا ہے۔ کمپنی نے فون سے متعلق دیگر معلومات فراہم نہیں کیں تھیں۔ کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے موبائل میں اسنیپ ڈریگن پراسیسر اور 6 ہزار ایم ای ایچ بیٹری شامل ہے جبکہ اس کی اسکرین 7.3 انچ اور موبائل میں 2 کیمرے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل جبکہ فرنٹ کا رزلٹ 8 میگا پکسل ہے۔ سام سنگ نے نئے سیٹ کی قیمت 1800 ڈالر مقرر کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔ اس فون کی خرید و فروخت آئندہ سال فروری کے بعد سے شروع ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…