جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

شیاؤمی کا نیا ہوم پراجیکٹر متعارف

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک ) شیاﺅمی نے اپنے میجیا کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم سے می ہوم پراجیکٹر لائٹ (یوتھ ایڈیشن) کو متعارف کرانے کا اعلان کیا جو کہ فی الحال صرف چین میں دستیاب ہوگا تاہم مستقبل قریب میں پاکستان میں بھی دستیابی کا امکان ہے۔ شیاﺅمی کا یہ ہوم پراجیکٹر کافی چھوٹا ہے۔

جس چوڑائی محض 15 سینٹی میٹر اور وزن 1.3 کلوگرام ہے۔ بنیادی طور پر یہ پراجیکٹر کسی 50 انچ کے ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی ٹی وی سے کافی سستا ہے اور دیوار کو ہی ٹیلیویژن بنادیتا ہے۔ یہ پراجیکٹر 500 اے این ایس آئی لیومین لیمپ سے لیس ہے اور 1080p ریزولوشن پراجیکٹ کرسکتا ہے جبکہ ایچ ڈی آر 10 سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ یہ ننھا پراجیکٹر 40 انچ اسکرین سائز کو پراجیکٹ کرسکتا ہے۔ چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر شیاﺅمی نے دعویٰ کیا کہ اس ہوم پراجیکٹر میں نصب ایل ای ڈی لیمپ 30 ہزار گھنٹے تک چل سکتا ہے جبکہ اس میں موجود اسپیکرز ڈولبی ایٹموس کے ساتھ ساتھ ڈی ٹی ایس سپورٹ رکھتے ہیں۔ پراجیکٹر میں یو ایس بی، ایچ ایم آئی پورٹس موجود ہیں جبکہ ایک اے یو ایکس پورٹ بھی ہے جو دیگر مصنوعات کو کنکٹ کرنے کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔ اس پراجیکٹر میں ایم آئی یو آئی ٹی وی آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس کی بدولت یہ ٹی وی شو اور فلموں کو اسٹریم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔  اور ہاں اس میں اے آئی وائس کنٹرول سیٹ اپ بھی دیا گیا ہے اور اسے ریموٹ کنٹرول کے بغیر بھی کنٹرول کرنا ممکن ہے۔ اس کی قیمت کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم پر 2 ہزار 199 چینی یوآن (44 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے، تاہم اس کی ریٹیل قیمت ڈھائی ہزار یوآن (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…