اس تصویر میں چھپا معمہ حل کرسکتے ہیں؟

4  جنوری‬‮  2019

کولمبیا(مانیٹرنگ ڈیسک )  کیا آپ خودکو ذہنی طور پر تیز سمجھتے ہیں اور کسی بھی پہیلی کو بہت تیزی سے حل کرسکتے ہیں؟ اگر ہاں اوپر موجود تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آرہی ہے؟ ہوسکتا ہے

آپ کو یقین نہ آئے مگر اس تصویر میں چھپی غیر معمولی چیز کو پکڑنے کی کوشش میں متعدد افراد نے اپنے سروں کو پکڑ لیا۔ سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ پر برٹش کولمبیا کے ایک علاقے کی یہ تصویر شیئر کی گئی تو اس نے ہزاروں لوگوں کو ایک دوسرے سے بحث پر مجبور کردیا۔ اس تصویر میں پوچھا گیا تھا کہ اس میں تالاب نظر آرہا ہے یا دیوار؟ شیشے کی دیوار کے پیچھے سے لی گئی اس تصویر میں سامنے ایک تالاب جیسا منظر نظر آرہا ہے مگر کیا وہ واقعی پانی ہے؟ اس تصویر کو پوسٹ کرنے والے شخص نے جواب بھی دیا مگر اس سے پہلے ہم آپ کو کچھ منٹ دیتے ہیں تاکہ اس سوال کا جواب خود دے سکیں۔ یہ بھی پڑھیں : اس تصویر نے کیا ہزاروں افراد کو خوفزدہ کیا آپ اس گڑبڑ یا غیر معمولی چیز کو پکڑنے میں کامیاب ہوسکے؟ اگر نہیں تو درحقیقت سامنے تالاب نہیں بلکہ ایک دیوار ہے۔ ریڈیٹ میں پوسٹ کرنے والے صارف نے بتایا کہ درحقیقت اس جگہ ایک تالاب موجود ہے مگر اس کا بیشتر حصہ کنکریٹ کی دیوار سے بلاک ہوچکا ہے جس سے نظروں کو دھوکا دینے والا منظر پیدا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…