جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

نوکیا کے فلیگ شپ فون کی لیک ویڈیو سامنے آگئی

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں نوکیا کے پہلے حقیقی فلیگ شپ فون نوکیا 9 پیور ویو کی تصویر لیک ہوکر سامنے آئی تھی، جو کہ دنیا کی پہلی 5 کیمروں والی ڈیوائس بھی ثابت ہونے والی ہے۔ مگر اب نوکیا 9 کی پروموشنل ویڈیو بھی لیک ہوگئی ہے جس سے تصدیق ہوتی ہے

کہ یہ فون واقعی 5 بیک کیمروں سے لیس ہوگا۔ مائی اسمارٹ پرائس نامی یوٹیوب صارف نے یہ ویڈیو لیک کی ہے جبکہ اس سے پہلے تصویر کو ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے لیک کیا تھا۔ تصویر میں تو اس فون کے زیادہ فیچرز کا اندازہ نہیں ہوتا مگر ویڈیو میں لگ بھگ اس کی ہر خوبی سامنے آگئی ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ فون کا کیمرہ سسٹم زئیسس آپٹکس سپورٹ کے ساتھ ہوگا جو کہ بیک وقت 5 شاٹس لے سکتا ہے جبکہ 10 گنا زیادہ روشنی میں بھی تصویر کا معیار خراب نہیں ہونے دیتا۔ اس کے علاوہ ایک اور فیچر یہ ہے کہ تصویر لینے کے بعد بھی فوٹو فوکس کو بدلنا ممکن ہے جو کہ ایک اچھا مگر آج کل کافی عام فیچر ہوچکا ہے۔ اس سے ہٹ کر یہ فون 5.99 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب کیا جائے گا۔ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج سے لیس اس فون میں اوپر نیچے بیزل کافی نمایاں ہیں۔ ہاں نوکیا اس بار وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی اپنے فون میں متعارف کرارہی ہے جبکہ نوکیا 9 اینڈرائیڈ ون پروگرام کا حصہ ہے یعنی فوری اپ گریڈ اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی ضمانت۔ یہ واضح نہیں کہ یہ فون کب تک متعارف ہوگا مگر امکان ہے کہ فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر نوکیا اسے پیش کرسکتی ہے۔ اگر آپ کو حیرت ہو کہ کسی فون کو 5 کیمروں کی کیا ضرورت ہے تو اس کا جواب دینا واقعی آسان نہیں۔ بس یہ کہہ سکتے ہیں کہ گزشتہ برس سے فونز میں کیمروں کی تعداد میں اضافے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور اب اکثر فلیگ شپ فونز کم از کم 3 کیمروں کے ساتھ متعارف ہورہے ہیں۔ اکثر اوقات کمپنیاں اس کی وجہ یہ بتاتی ہیں کہ مختلف لینسز کو مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے وائیڈ اسکرین، میکرو، زوم اور دیگر۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…