جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

اسکرینز سے نجات دلانے والا چشمہ

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ہماری زندگیوں میں بڑھتا ہوا اسکرین ٹائم ایک طرف تو ہمیں فطرت سے دور کر رہا ہے تو دوسری طرف ہمیں بے شمار طبی و نفسیاتی مسائل میں مبتلا کر رہا ہے، تاہم اب ایسا چشمہ بنا لیا گیا ہے جو اسکرینز سے تحفظ دے سکتا ہے۔ آئی آر ایل نامی یہ چشمے ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی کی روشنیوں کو بلاک کردیتے ہیں جس کے بعد چلتا ہوا ٹی وی چشمہ لگانے والے کو بند نظر آتا ہے۔ یہ چشمے ہوریزونٹل پولرائزیشن کی تکنیک کے تحت کام کرتے ہیں جو زیادہ تر

چمکتی ہوئی اسکرینز کو بند ظاہر کرتے ہیں۔ یہ انوکھا چشمہ سنہ 1988 میں پیش کی جانے والی ایک فلم ’دے لیو‘ سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے جس میں چشمہ لگانے کے بعد خفیہ پیغامات ظاہر ہوجاتے ہیں۔ یہ چشمہ او ایل ای ڈی اسکرینز کو بند نہیں کرسکتا یعنی انہیں لگانے کے بعد بھی کچھ قسم کے ڈیجیٹل بل بورڈز اور فون کی اسکرینز چلتی رہیں گی۔ اسے بنانے والے اسکاٹ بلیو اور ایون کیش کا کہنا ہے کہ انہیں بنانے کا مقصد اسکرینز پر گزارے جانے والے ٹائم میں کمی کرنے میں مدد دینا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…