کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ انتظامیہ نے سال نو کا آغاز ہوتے ہی پرانے موبائل فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال کے آغاز سے واٹس ایپ سروس نوکیا ایس 40 آپریٹنگ سسٹم پر استعمال نہیں کی جاسکے گی۔
علاوہ ازیں تمام پرانے فونز بھی پیغام رسانی کی ایپلیکشن استعمال نہیں کرسکیں گے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق نوکیا موبائل سیٹ 206، آشا 210 سمیت ایس 40 آپریٹنگ سسٹم پر سروس بالکل ختم کردی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق نوکیا 206 کے تمام ماڈلز، نوکیا 208، نوکیا 301، نوکیا 515، نوکیا آشا 201، 205، 210، 230 کے کسی بھی سیٹ پر سروس استعمال نہیں ہوسکے گی۔ علاوہ ازیں نوکیا 300،302، آشا 305، 306، 308، 309، 310، 311، 500، 501، 502، 503، سی تھری، سی تھری 01، ایکس 2، ایکس 2 -01 ، ایکس تھری 02.5 پر بھی سروس استعمال نہیں کی جاسکے گی۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’پرانے آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا فیصلہ ہمارے لیے بہت زیادہ دشوار گزار تھا مگر سروس کی بہتری اور صارفین کی اچھی خدمت کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا‘۔ انتظامیہ نے صارفین کومشورہ دیا کہ اگر وہ واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرلیں۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ موبائل سیٹس کے ساتھ کئی فیچرز میں جاری کام بند کردیا جائے گا جس کے باعث 2018 سے واٹس ایپ ان موبائل فونز پر دستیاب نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں اینڈائیڈ 2.3.7 ورژن، آئی فون تھری جی ایس اور آئی او ایس 6 پر بھی واٹس ایپ نے فروری 2020 تک سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔