جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

24.9 ارب پکسل کیمرے کی تصویر نے دنیا کو دنگ کردیا، جانتے ہیں یہ تصویر چین کے کس شہر کی لی گئی؟

datetime 29  دسمبر‬‮  2018 |

شنگھائی(این این آئی)24.9 ارب پکسل کیمرے کی تصویر نے دنیا کو دنگ کردیا،چین کے شہر شنگھائی کی یہ تصویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئی اور اس کو دیکھ کرلوگ حیرت زدہ ہوگئے۔اس 360 پینوراما تصویر کے کسی بھی حصے میں زوم ان کریں اور پھر زوم ان کریں اور پھر زوم ان کریں اور پھر زوم ان کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صارفین اگر بادلوں سے تصویر کو دیکھنا شروع کریں گے تو زوم ان کرکے آپ نیچے سڑک پر چلتے لوگ، گھاس اور بہت کچھ دیکھ سکتے ہیں۔اس تصویر بلکہ تصاویر کو اس لنکپر جاکر دیکھ سکتے ہیں اور ایک بار اوپن کرنے کے بعد آپ خود کو مختلف طریقوں سے اسے آزمانے سے روک نہیں سکیں گے۔درحقیقت کسی بھی تصویر کا کوئی بھی حصہ ایسا نہیں جس کی انتہائی باریک تفصیلات کو بھی آپ دیکھ نہ سکیں اور ایسا کرنے والے آپ اکیلے نہیں۔لاکھوں لوگ اسلنکپر جاکر ان تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں اور بہت کچھ دریافت کرچکے ہیں۔لوگوں نے 24.9 پکسل تصویر میں سے اپنی پسند کے حصے ٹوئٹر پر بھی شیئر کیے۔یہ تصویر چینی سیٹلائیٹ نے کوانٹم ٹیکنالوجی کی مدد سے لی جس میں آپ لوگوں کے چہروں کو بھی واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ٹوئٹر پر وائرل تصویر شنگھائی حکومت کے لیے بگ پکسل نے لی جس نے چند دیگر چینی شہروں کی بھی ایسی تصاویر لیں، مگر شنگھائی کی تصویر پہلی تھی جسے پینوراما میں اربوں پکسلز میں لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…