فیس بک کی وہ ٹِرکس جن سے بیشتر افراد واقف نہیں

28  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے ساتھ آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ یہ ایسی اپلیکشن ہے جس میں آپ اپنے اسمارٹ فون یا ڈیسک ٹاپ پر اپنے وقت کا بیشتر حصہ گزارنا پسند کرتے ہیں، اب چاہے تازہ ترین خبروں کو تلاش کرنا ہو یا دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنا۔ یہاں ہم نے فیس بک کی ایسی بہترین ٹپس اور طریقے درج کیے ہیں جو ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر ان کو استعمال کرنے سے

آپ کو اس سوشل میڈیا سائٹ پر مکمل مہارت ضرور حاصل ہوجائے گی۔ فیس بک پر یہ 8 کام کرنا چھوڑ دیں نیوز فیڈ پر آٹو پلے ویڈیوز کو بند کرنا اگر آپ نہیں چاہتے کہ فیس بک نیوز فیڈ پر ویڈیوز خودکار طور پر چلنا شروع کردیں تو اس کی سیٹنگ آف کردیں۔ اس کے لیے سیٹنگز میں جائیں وہاں بائیں جانب سے سب نیچے ویڈیوز کا آپشن ہوگا، اس پر کلک کریں اور آٹو پلے ویڈیو کے آپشن کو آف کردیں۔ گزرے برسوں میں فیس بک سرگرمیوں کو دیکھنا اور کنٹرول کرنا فیس بک کے آن دس ڈے فیچر کے ذریعے گزشتہ سال یا کئی سال پہلے کے اسی دن کی سرگرمیوں کو دکھایا جاتا ہے جسے آپ ہی دیکھ سکتے ہیں۔ اس فیچر کو دیکھنے کے لیے [Facebook.com/onthisday][6] پر جایا جاسکتا ہے جبکہ ماضی کی سرگرمی کو مخصوص افراد کی نظروں سے بچانے کے لیے بھی آپشن موجود ہے۔ ایکٹیٹوٹی لاگ میں ہر لائک، شیئر اور کمنٹ کو دیکھنا ممکن فیس بک ایکٹیوٹی لاگ میں اس سائٹ پر کی جانب والی تمام سرگرمیوں کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ اس تک رسائی آپ کی پروفائل پر جاکر بہت آسانی سے موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ سائٹ پر ممکن ہے۔ جی ہاں فیس بک کے اندر ایک فیچر چھپا ہوا ہے جو کچھ افراد کو معلوم اور بیشتر کو اس کا علم نہیں مگر اس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سے لائیک کی گئی تصاویر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ آپ اس ٹرک کو اپنی ان تصاویر کو دیکھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں جو گزرے برسوں میں لائیک کی ہو بس سرچ بار پر Photos liked by me لکھ کر سرچ کرنا ہوگا۔ اسی طرح دوستوں کی لائیک کی گئی تصاویر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ فیس بک پر فرینڈز اور فالوور کا فرق کیا ہے؟ فیس بک پر کسی سے تعلق کے دو راستے ہوتے ہیں، دوست بن جانا یا اس کو فالو کرنا

شروع کردینا۔ فرینڈز بننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اور دوسرے فرد نے ایک دوسرے کی پوسٹس شیئرز کرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ فالوونگ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص آپ کو دوست کی طرح ایڈ نہیں کرسکتا۔ جب کوئی شخص آپ کو فالو کرتا ہے تو وہ وہی پوسٹس دیکھ پاتا ہے جو آپ پبلک شیئر کرتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنے اکاﺅنٹ میں لوگوں کو فالو کرنے سے روک بھی سکتے ہیں۔

جس کے لیے اکاﺅنٹ سیٹنگ میں فالوور کے حصے میں جانا ہوگا۔ اپنے دوستوں کی فہرست سب سے چھپائیں اگر کسی وجہ سے آپ نہیں چاہتے کہ لوگ یہ نہ دیکھ سکیں کہ آپ کے دوستوں میں کون کون شامل ہے تو آپ اس فہرست کو مکمل طور پر غائب کرسکتے ہیں۔ ڈیسک ٹاپ پر اپنی فرینڈز لسٹ پر ‘ مینیج’ پر کلک کریں اور پھر ایڈیٹ پرائیویسی پر۔ اس کے بعد آپ فرینڈز لسٹ کو

دیکھنے والوں کے آپشن کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ فیس بک کا وہ ان باکس جس کا علم آپ کو نہیں اگر آپ کافی عرصے سے فیس بک استعمال کررہے ہیں تو اس میں ایک ایسا خفیہ ان باکس موجود ہے جو نظروں کے سامنے موجود ہونے کے باوجود اکثر افراد کو نظر نہیں آتا اور ان ریڈ میسجز سے بھرا ہوا ہوسکتا ہے۔ یہ میسج ریکوئسٹس فولڈر ہے جسے پہلے ادر فولڈر کہا جاتا تھا۔

یہاں فیس بک ایسے پیغامات کو بھیج دیتی ہے جو ان لوگوں کی جانب سے ہوتے ہیں جو آپ کی فرینڈز لسٹ میں نہیں ہوتے۔ اسے دیکھنے کے لیے ہوم اسکرین پر اوپر موجود میسجز آئیکون کو کلک کریں، وہاں Recent کے برابر میں میسجز ریکوئسٹس لکھا ہوگا، اس پر کلک کرکے آپ اس ان باکس کو دیکھ سکتے ہیں۔ فیس بک میسنجر کی 8 بہترین ٹرکس کوئی آپ کے اکاﺅنٹ پر لاگ ان تو نہیں ہوگیا۔

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی اجازت کے بغیر کوئی آپ کے فیس بک اکاﺅنٹ پر لاگ ان ہوگیا ہے؟ تو سیٹنگز پیج پر جائیں اور وہاں سیکیورٹی اینڈ لاگ ان فولڈ پر کلک کریں، وہاں آپ کو ایک آپشن ‘وئیر یوآر لاگڈ ان’ دیکھیں گے، جو کہ آپ کے فیس بک لاگ انز سے بھرا ہوگا، وہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ آپ کب کس وقت کہاں لاگ ان ہوئے اور اگر وہ آپ کے لاگ ان سے مطابقت نہیں رکھتا تو

پھر کسی نے آپ کے اکاﺅنٹ کو استعمال کیا ہے، اگر ایسا کچھ نظر آئے تو آپ اس ڈیوائس کو تھری ڈاٹ مینیو پر جاکر لاگ آﺅٹ کرسکتے ہیں یا تمام ڈیوائسز سے بیک وقت لاگ آﺅٹ ہوسکتے ہیں۔ پوسٹس کو بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ کریں کیا آپ کو ایسا لنک نظر آیا ہے جو کسی دوست نے فیس بک پر شیئر کیا ہے اور آپ اسے اوپن کرنا چاہتے ہیں مگر وقت نہیں؟ تو پھر آپ اس پوسٹ کو ‘سیو’

کرکے بعد میں کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے اس پوسٹ کے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیو پوسٹ/لنک/ویڈیو پر کلک کردیں، وہ پوسٹ آپ کے سیو فولڈر میں محفوظ ہوجائے گی جو کہ ڈیسک ٹاپ پر بائیں جانب ایکسپلور ٹیب کے نیچے ہوگا جبکہ موبائل ایپ پر سیٹنگز میں جاکر ملے گا۔ نیوز فیڈ پر اپنی ترجیحات طے کریں نیوز فیڈ فیس بک پر آپ کا گھر ہے تو اسے صاف، منظم رکھنا بھی آپ کا ہی کام ہے۔

اگر آپ کسی دوست یا برانڈ کی پوسٹس دیکھنا نہیں چاہتے مگر فالو کرنا چاہتے ہیں تو یہ زیادہ مشکل نہیں، اس کے لیے جہاں نیوزفیڈ لکھا ہے اس کے آگے تھری ڈاٹس پر کلک کرکے Edit Preferences پر کلک کریں گے جہاں آپ ان دوستوں، پیجز اور برانڈز کا انتخاب کرسکتے ہیں، جن کی پوسٹس آپ سب سے پہلے دیکھنا چاہتے ہیں۔ فیس بک پر آپ کا اپنا بلاگ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ دوستوں کے ساتھ کچھ ایسا شیئر کرنا چاہتے ہیں جو چند جملوں

یا ایک تصویر سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، اگر آپ کا اپنا کوئی بلاگ نہیں اور اس بارے میں کچھ جانتے نہیں تو فیس بک نوٹ کو اس مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ درحقیقت یہ فیس بک کے اندر صارفین کے لیے بلاگ پوسٹ کی سہولت ہے جہاں آپ متعدد تصاویر اور لمبی تحریر کو شیئر کرسکتے ہیں جس کے لیے ایچ ٹی ایم ایل کوڈنگ جاننا بھی ضرورت نہیں۔ اس کے لیے بس facebook.com/notes پر جائیں اور بس۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…