جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

2018 میں سامنے آنے والے واٹس ایپ کے چند بہترین فیچرز

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔ ہر سال ہی اس ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں اور 2018 میں بھی ایسے ہی متعدد اضافے ہوئے۔ جن میں سے کچھ فیچرز دیگر کے مقابلے میں زیادہ نمایاں تھے اور وہ پورا سال صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تو جانیں کہ 2018 میں

واٹس ایپ کے چند بہترین یا نمایاں فیچرز کونسے رہے۔ واٹس ایپ فارورڈ لمٹ اسے فیچر کہنا تو ٹھیک نہیں مگر بھارت میں جعلی افواہوں سے پرتشدد فسادات کے بعد واٹس ایپ نے فارورڈ پیغامات کی حد کو پہلے 20 اور پھر 5 تک محدود کردیا، یعنی ایک صارف کسی ٹیکسٹ پیغام، تصویر یا ویڈیو کو ایک وقت میں صرف 5 کانٹیکٹس کو ہی فارورڈ کرسکتا ہے۔ فارورڈ لیبل واٹس ایپ نے 2018 میں صارفین کی جانب سے کسی پیغام کو آگے فارورڈ کرنے کی شناخت کرنے کے لیے لیبل کا استعمال شروع کیا تاکہ لوگوں کو اندازہ ہوسکے کہ آپ کے دوست کا پیغام نہیں بلکہ اس نے کسی اور کا پیغام آپ کو بھیج دیا ہے، کمپنی کے خیال میں اس فیچر سے افواہوں کے پھیلاﺅ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ مشتبہ لنک کی شناخت واٹس ایپ نے جعلی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایک اور فیچر Suspicious Link Detection متعارف کرایا، یہ صارفین کو ایسے لنکس سے خبردار کرتا ہے جو ممکنہ طور پر کسی جعلی ویب سائٹ کی جانب لے جائے۔ واٹس ایپ اسٹیکرز واٹس ایپ اسٹیکرز کو کچھ عرصے قبل ہی متعارف کرایا گیا، جس کے تحت صارفین اپنے اسٹیکرز کو خود کسٹمائز کرسکتے ہیں۔ پی آئی پی موڈ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ نے یہ کارآمد فیچر بھی متعارف کرایا جس کے تحت یوٹیوب، فیس بک اور انسٹاگرام کی ویڈیوز کو واٹس ایپ کے اندر ہی ایک چھوٹے ببل میں پلے کیا جاسکتا ہے، اس ببل سے ویڈیو کو فل اسکرین یا پوز بھی کرنا ممکن ہے، اس سے پہلے لوگوں کو دیگر اپلیکشن کی ویڈیوز کے لیے اسی پلیٹ فارم میں جانا پڑتا تھا۔ آڈیو اینڈ ویڈیو گروپ کالنگ رواں برس میں واٹس ایپ نے طویل انتظار کرانے کے بعد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے گروپ آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرا ہی دیا، کمپنی کے مطابق یہ کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں جبکہ ایک وقت میں 4 دوستوں سے آڈیو یا ویڈیو کال کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…