منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

ہیواوے کا ایک اور 48 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف

datetime 27  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیواوے کے ذیلی برانڈ آنر کا نیا اسمارٹ فون ویو 20 چین میں متعارف کرا دیا گیا۔ یہ آنر کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں پنچ ہول ڈسپلے اور بیک پر 48 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے اور یہ دنیا کا دوسرا فون ہے جس میں 48 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔

پہلا فون بھی ہیواوے نے ہی متعارف کرایا۔  دنیا کا پہلا 48 میگاپکسل بیک کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف پنچ ہول ڈسپلے سے مراد ایسی اسکرین ہے جس میں فرنٹ کیمرہ ایک چھوٹے گول سوراخ میں دیا جاتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس کا ڈیزائن سام سنگ کے انفٹنی او ڈسپلے والے فون گلیکسی اے 8 سے ملتا جلتا ہے۔ 6.4 انچ کے فل ویو ڈسپلے میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ فنگر پرنٹ سنسر بیک پر دیا گیا ہے جبکہ وی شیپ پیٹرن بھی ویو کی عکاسی کرتا ہے۔  اس فون میں کمپنی نے اپنا کیرین 980 اوکٹا کور پراسیسر دیا ہے جو کہ نائن لیکوئیڈ کول ٹیکنالوجی اور جی پی یو ٹربو 2.0 سے لیس ہے۔ یہ فون ریم اور اسٹوریج کے لحاظ سے 2 ورژن میں دستیاب ہوگا جن میں سے ایک سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج جبکہ دوسرا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔ کمپنی نے جلد اس کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کہ سپر فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے۔ جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جن میں سے ایک ایک کیمرہ 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ ایک ٹی او ایف کیمرہ بھی ہے جو کہ تھری ڈی سلیمنگ فیچر کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس فون کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2999 یوآن (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3499 یوآن (70 ہزارپاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3999 یوآن (80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ یہ فون دنیا کے مختلف حصوں میں جنوری میں متعارف کرایا جائے گا اور پاکستان میں اس کی قیمت کیا ہوگی، اس کا اندازہ اسی وقت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…