جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کیا یہ ہے سام سنگ کا پہلا 5 جی اسمارٹ فون؟

datetime 24  دسمبر‬‮  2018 |

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے پہلے 5 جی اسمارٹ فون بیونڈ ایکس کی تصاویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔ امریکی جریدے فوربس کے مطابق مختلف اسمارٹ فونز کمپنیوں کی معلومات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے سام سنگ کے فلیگ شپ گلیکسی ایس 1 بیونڈ ایکس کی موجودگی کی تصدیق کے ساتھ تصاویر، فیچرز اور دستیابی کے بارے میں بتایا ہے۔

درحقیقت یہ سام سنگ ایس سیریز کے 10 مکمل ہونے پر متعارف کرائے جانے والے دیگر 3 گلیکسی ایس 10 سے زیادہ طاقتور ہوگا۔ بیونڈ ایکس (کوڈ نام) سام سنگ کے لیے چند بڑے اعزازات کا باعث بنے گا۔ سب سے پہلا تو یہی ہے کہ یہ پہلا فائیو جی سام سنگ فون ہوگا اور ممکنہ طور پر واح گلیکسی ایس 10 ماڈل ہوگا جس میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی دی جائے گی۔ اسی طرح یہ پہلا سام سنگ فون بھی ہوگا جس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا جارہا ہے۔ اور ہاں یہ پہلا سام سنگ فون ہے جس میں ٹی او ایف سنسرز (کیمرے) فرنٹ اور بیک پر دیئے جارہے ہیں۔ ٹی او ایف یا ٹائم آف فلائٹ سنسرز تھری ڈی ڈیپتھ میپنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور اس انفراریڈ ڈاٹ ٹیکنالوجی سے ملتے جلتے ہیں جو ایپل فیس آئی ڈی سسٹم کے لیے استعمال کررہی ہے۔ آئس یونیورس کے مطابق بیونڈ ایکس کو فی الحال صرف جنوبی کوریا اور امریکا میں ہی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ آئس یونیورس کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھا جائے تو یہ سب تفصیلات درست ہوسکتی ہیں اور یہ فون دیگر ایس 10 کے مقابلے میں کچھ عرصے بعد متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ گلیکسی ایس 10 کو فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کے 3 ورژن ہوں گے۔ ایس 10 کے چار ورژن میں 5.8 انچ کے فلیٹ اسکرین والا فون نسبتاً سستا ہوگا جس میں فلیگ شپ جیسے کچھ فیچرز تو ہوں گے مگر کیمرے اور دیگر بنیادی چیزوں میں یہ اتنا بہترین نہیں ہوگا۔ اس کے مقابلے میں دیگر 2 مہنگے ورژن خم ڈسپلے، فرنٹ پر سنگل جبکہ بیک پر 3 کیمروں کے سیٹ سے لیس ہوں گے، جبکہ ان میں فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر دیئے جانے کا امکان ہے۔ 5 جی ماڈل 6.7 انچ کی اسکرین اور 4 بیک کیمروں کے ساتھ ہوگا۔ ایک لیک کے مطابق گلیکسی ایس 10 کا ایک ورژن دنیا کے دیگر اسمارٹ فونز سے بالکل مختلف ہوگا کیونکہ اس میں 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی (1 ہزار جی بی) اسٹوریج دی جائے گی، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ کونسا ورژن ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…