بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آج 22دسمبر بروز ہفتہ دنیا میں کیا تبدیلی ہونیوالی ہے؟ کائناتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ماہرین نے بتا دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 22دسمبر آج بروز ہفتہ کے دن کیا ہونیوالا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 22دسمبر آج بروز ہفتہ کے دن پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے طویل رات ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق آج ہفتہ کا

دن تقریباََ 11گھنٹوں اور 20منٹ پر محیط ہو گا جبکہ رات 12گھنٹوں اور 40منٹ کی ہو گی۔ اتوار 23دسمبر کی صبح سے دن کے دورانیہ میں اضافہ اور رات میں کمی واقع ہونا شروع ہو جائیگی ۔ اس دن کو انگریزی میں winter solstice (راس الجدی) بھی کہا جاتا ہے۔اسکا نام راس جدی اس لئے رکھا گیا ہے کیوں کہ سورج اس دن جدی کے برج میں موجود ہوتا ہے۔خط جدی خط استوا کے نیچے موجود ہے. یہ اصل میں سب سے جنوب میں واقع جنوبی بلد ہے جس پر سورج سال میں ایک دفعہ پہنچتا ہے. خط جدی کا زاویہ 23.45 جنوب درجے ہے۔ایک شخص جو 21 دسمبر کو 23.45 درجے جنوب کی بلد پر موجود ہوگا تو وہ سورج کو اپنے سر کے عین اوپر دیکھے گا۔اس کے علاوہ جنوبی نصف کرہ میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوں گی، جبکہ شمالی نصف کرّہ میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے ہوں گے، یہی صورتحال جون میں الٹ ہوجاتی ہے، جب جنوبی نصف کرہ میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے جبکہ دوسری جانب دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوجاتی ہیں۔اگلے تین دنوں تک طلوع آفتاب کا وقت یہی رہے گا، البتہ سورج غروب ہونے کا وقت تبدیل ہوتا جائے گا۔ہرسال 22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو تی ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق دن کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے جبکہ رات 10 گھنٹوں کی ہو تی ہے۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہو نا شروع ہوتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جا تا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…