جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ناسا کے خلا باز 6 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچ گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مشن پر جانے والے 3 خلا باز باحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے۔ ناسا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکا، روس اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے تین خلا باز سویوز ایم ایس 09 راکٹ کے ذریعے زمین پر 20 نومبر کی صبح واپس پہنچے۔ سویوز ایم ایس مشن سے واپس آنے والے خلا بازوں میں جرمنی کی خاتون چانسلر اونن، جرمنی کے الیگزینڈر گرسٹ اور روس کے سرگئی پروگوپائیو شامل ہیں۔ تینوں خلا بازوں

نے خلائی اسٹیشن پر 6 ماہ قیام کیا اور آج صبح وہ قازقستان کے اسٹیشن پر اترے، ناسا کی جانب سے واپسی کی براہ راست کوریج بھی کی گئی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ خلا بازوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ہم خیریت سے ہیں اور اپنے مقررہ وقت سے ایک منٹ پہلے زمین پر پہنچے۔ یاد رہے کہ ناسا 18 سال سے خلائی تحقیقاتی مشن کے حوالے سے کام کررہا ہے، اس ادارے کے ساتھ180 ممالک کے 230 سے زائد شہری وابستہ ہیں جنہوں نے 2400 سے زائد تحقیقات کیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…