منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈرون کے ذریعے ویکسین پہنچانے کا کامیاب تجربہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت یونی سیف نے ڈرون کے ذریعے ویکسین کی فراہمی کا کامیاب تجربہ کیا۔ یونی سیف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بحرالکاہل میں واقع جزیرے وانواتو کے ایک بچے کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ویکسین کی فراہمی بذریعہ ڈرون کی گئی۔

تجربے کے دوران ماہرین نے ڈرون میں ویکسین کا ڈبہ رکھا جس کے بعد اس نے دشوار گزار پہاڑی علاقے پر تقریبا چالیس کلومیٹر پرواز کی اور پندرہ سے بیس منٹ میں‌ دوا مقررہ ہدف تک پہنچائی۔ ماہرین کے مطابق عام طور پر اس راستے سے دوا پہنچانے میں کئی گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے کیونکہ وانواتو کا سفر کشتی کے ذریعے یا پیدل طے کرنا پڑتا ہے۔ یونی سیف نے تجربے کے لیے وانواتو کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ یہاں کا راستہ بہت زیادہ دشوار گزار ہے جبکہ اس علاقے میں 80 فیصد بچے ایسے ہیں جو ادویات سے محروم ہیں۔ یونی سیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور کا کہنا تھا کہ ’ڈرون کی چھوٹی سی پرواز عالمی صحت کے لیے بڑا اقدام ہے، مستقبل میں ہم ادویات پہنچانے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے‘۔ مقامی خاتون ڈاکٹر مریم نیم فل کا کہنا تھا ’ادویات کو ایک درجۂ حرارت پر رکھنا بہت ضروری ہے، چونکہ دریاؤں اور پہاڑوں پر سفر کرنا بہت مشکل کام ہے اس لیے ویکسین کی ترسیل ماہرین کی نگرانی میں ہر ماہ میں ایک بار ہی ہونا ممکن ہے‘۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…