بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

خیبر پختونخواہ پولیس اب جدید ترین ’فورجی ہیلمٹ‘ استعمال کرے گی

datetime 19  دسمبر‬‮  2018 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخواہ پولیس نے ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر فور جی ہیلمٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، پاکستان میں یہ پہلی بار استعمال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پولیس کو ای – پولیسنگ کی جدید ترین ضروریات سے لیس کرنا ہے۔

یہ ہیلمٹ ابھی تک صرف انتہائی ترقی یافتہ ممالک کے پولیس اہلکار ہی استعمال کررہے ہیں  کے پی حکومت کے پہلے سو دن کے اہداف میں یہ منصوبہ بھی شامل تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فور جی ہیلمٹ کے ذریعے پولیس اہلکار اپنے کنٹرول روم سے منسلک رہے گا۔ اور یہ رئیل ٹائم آڈیو اور ویڈیو کنٹرول روم میں ٹرانسمٹ کرے گا، انٹرنیٹ کے ذریعے منسلک یہ ہیلمٹ پولیسنگ کے معیارکو انتہائی جدید رخ دے سکے گا۔ اس ہیلمٹ کی مدد سے جہاں پولیس اہلکار ہر لمحہ اپنے کنٹرول روم سے منسلک رہیں گے اور ان کے اطراف میں ہونے والی تمام حرکات و سکنات کا ریکارڈ مرتب ہوگا وہیں یہ پولیس اہلکاروں پر بھی ایک ایڈوانس قسم کا چیک سسٹم ہوگا جس سے کرپشن کو مکمل طور پر ختم کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ این آرٹی سی ای پولیسنگ کے نام سے جانے جانے والے اس سسٹم میں ایل ٹی ای کیمرہ اور نائٹ ویژن کی سہولت بھی موجود ہے ۔ اب تک پاکستانی شہریوں نے ایسی ڈیوائسز صرف فلموں میں ہی دیکھی تھیں تاہم اب اس ٹیکنالوجی سے لیس پولیس اہلکار آپ کی حفاظت پر معمور نظر آئیں گے۔ خیبرپختونخواہ پولیس کی سطح سمندرسے 9 ہزارفٹ بلندی پر انسدادِ دہشت گردی کی مشقیں یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان خیبر پختونخواہ پولیس کو پورے ملک کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اسی طرز پر پورے ملک کی پولیس کی تنظیمِ نو کی جائے گی۔ کچھ عرصہ قبل خیبر پختوانخواہ پولیس نے سطح سمندر سے نو ہزار فٹ بلندی پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لینے کی ، ان کے ٹھکانے تباہ کرنے کی مشق کرکے تاریخ رقم کی تھی ۔ ا س مشق میں جوان برف پوش پہاڑوں، پہاڑی دروں اور دشوا ر گزار سرنگوں میں مصروف عمل رہے۔ یہ مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں تھیں ۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…