ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم والا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ چند ہفتوں میں کئی اینڈرائیڈ فلیگ شپ فونز 10 جی بی ریم کے ساتھ متعارف ہونے والے ہیں خصوصاً چینی کمپنیاں شیاﺅمی اور ون پلس ایسی ڈیوائسز پیش کرنے والی ہیں۔ مگر ان کو بھول جائیں دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم والا اسمارٹ فون اب متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اور یہ بھی چین میں ہی سامنے آیا ہے۔  دنیا کا پہلا 10 جی بی ریم والا اسمارٹ فون لیناوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون زی 5 پرو متعارف کرا دیا ہے جس میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون کا نیا 855 پراسیسر بھی دیا گیا ہے جو کہ چین میں 2019 میں کسی وقت فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔اس سے پہلے ایک لیک میں دعویٰ سامنے آیا تھا کہ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے ایک ورژن میں دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج والا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے۔ زی فائیو پرو 12 جی بی کے علاوہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج، سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ورژن میں بھی دستیاب ہوگا جبکہ اس کا ایک سستا ورژن بھی ہوگا جو کہ اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔ اس فون میں لگ بھگ بیزل لیس اسکرین دی جائے گی تاہم زی فائیو پرو میں نوچ نہیں ہوگا بلکہ فرنٹ کیمرے کے لیے سلائیڈ آﺅٹ میکنزم دیا جائے گا۔ اس سلائیڈر میں 16 اور 8 میگا پکسل کے 2 سیلفی کیمرے دیئے جائیں گے جبکہ بیک پر 24 اور 16 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔ اس فون کے دیگر فیچرز میں 6.39 انچ او ایل ای ڈی اسکرین، بلیوٹوتھ 5.0، ڈوئل سم سپورٹ اور 3350 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔ اس فون کی قیمت 4398 یوآن (88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی جبکہ اس کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن بالترتیب 3998 یو آن اور 2998 یوآن میں دستیاب ہوں گے۔ اس ماڈل کا سب سے سستا ورژن 2698 یوآن میں فروخت کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…